Zahra aur Hussain (a.s)
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Raza Abbas Zaidi
خواب میں زہرا نے بابا کو جو دیکھا ایک شب
ہائے رونے لگیں بچوں کا خیال آ گیا جب
اماں ڈھونڈیں گے کہاں یاد اگر آئیں گی
ماں نے جب یہ سنا دل تڑپنے لگا
خوش ہوئیں پاس میں بابا کے چلی جاؤں گی اب
یہ خبر ہی نہ ہوئی پاس حسین آ گئے کب
ہم تو مر جائیں گے گر آپ چلی جائیں گی
پیار کرتے ہوئے فاطمہ نے کہا
دیکھو حسین میرے حسین ایسے نہیں کہتے
ماں کسی کی ہمیشہ رہی ہے کبھی
میں بھی بچھڑی تھی اماں سے بچپن میں ہی
ماں کے جانے کا دکھ تو بہت تھا مگر
دیکھو میں بھی تو بن ماں کے جیتی رہی
تم کو میری قسم تم سے بچھڑیں جو ہم
ضبط کرنا ہے اے لال ماں کا یہ غم
حال میں نے کسی کو سنایا نہیں
خود تو روئی علی کو بتایا نہیں
میرا پہلو شکستہ ہے بس اس لیے
اپنے سینے سے یا تجھ کو لگایا نہیں
ٹوٹی ہیں پسلیاں کر نہ پائی بیاں
کتنی تکلیف میں جی رہی ہے یہ ماں
مجھ کو معلوم ہے میرے نورِ نظر
پیاس لگتی ہے تم کو بہت رات بھر
پیاس سہنے کی عادت بھی ڈالو ذرا
پیاسہ رہنا پڑے کب کہاں کیا خبر
پیاس تم کو لگے اور نہ پانی ملے
یہ دعا ہے کہ وہ دن نہ آئے کبھی
اے میرے دل میرے چین میرے حسین
نہ پریشان ہو ماں ابھی ہے یہاں
دیکھو مرنے کی اب بات کرنا نہیں
موت سے پہلے ہم مر نہ جائیں کہیں
تم ہو دنیا میری تم سے ہے زندگی
تم کو دیکھوں تو چلتی ہیں سانسیں میری
تم کو کھانا بھی فضہ کھلائے گی اب
اور سویرے وہی منہ دھلائے گی اب
تم جہاں جاؤ گے ساتھ جائے گی وہ
ساتھ ماں کی طرح وہ نبھائے گی اب
پالے گی اب وہی ضد نہ کرنا کبھی
خوش رہو گے تو ماں کو بھی ہوگی خوشی
دن وہ آیا کہ جب چل بسیں فاطمہ
ماں کی میت پہ شبیر نے دی صدا
تم بلاؤ گی تو پاس آؤں گا میں
ٹوٹے بندِ کفن فاطمہ نے کہا
آجا اے میری جاں تجھ پے قربان ماں
جب حسین آ کے لپٹے تو بولی یہ ماں
اے رضا اور ذیشان دل تھام لو
دیکھو تم نے بلایا تو میں آ گیا
ماں نے وعدہ کیا بیٹا چپ ہو گیا
رو کے شبیر کہتے تھے اماں سنو
جب بلاؤں گا آؤ گی وعدہ کرو
جب جنازہ اٹھا پھر نہ آئی صدا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.