Jana Hai Karbala
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Karbala recited by Ali Shanawar
زوار جس کو بننا ہو مولا حسین کا
لازم ہے اس کے واسطے عباس کی رضا
اک بار ہمیں روضہ شبیر دکھا دو
مولا میرے مولا میرے مولا میرے مولا
کہتے ہیں جب بھی جس کو بھی جانا ہو کربلا
عباس بلا لو زوار بنا دو
بادشاہ کربلا اے شاہ نینوا
جلد بلانا ہمیں جلد بلانا
جانا ہے کربلا جانا ہے کربلا
باخدا مولا کے در ہمیں جانا ہے
مولا تمہارے چاہنے والوں کی ہے صدا
مولا ہمیں بھی اپنی زیارت کرائیے
کرنا ہے کربلا میں ہی عاشور کربلا
اے فاطمہ کے لال ہمیں بھی بلائیے
مولا نظر کے سامنے روضہ ہو آپ کا
زوار کربلا کا ہمیں بھی بنائیے
ماتم ضریح کے سامنے ہو آپ کا بپا
جاگیر باوفا کی ہمیں بھی دکھائیے
جب آئے چاند رات محرم کی یا خدا
اے کاش کربلا میں ہوں ہم بھی کسی جگہ
منظر وہ ہم بھی دیکھ لیں پرچم کشائی کا
لبیک یاحسین ہماری بھی ہو صدا
کہنا ہے بس یہی کہنا ہے
آنا ہے روز وہ آنا ہے
ہم کو بھی مولا کے سائے میں رہنا ہے
ذکر مولا کرنے ہم کو بھی آنا ہے
پانا ہے یہ شرف پانا ہے
شہ کے زواروں میں نام لکھوانا ہے
یہ آرزو ہے کرب و بلا جب بھی جائیں گے
کٹ کر گرے تھے بازوئے عباس جس جگہ
ہم خیمہ گاہ مشک و علم لے کے جائیں گے
اکبر جوان کا جہاں چھلنی جگر ہوا
عباس کا حسین کو نوحہ سنائیں گے
اصغر نے کھایا ہنس کے جہاں تیر حرملہ
سادات کے اجڑنے کا ماتم کرائیں گے
ڈوبا جہاں پہ خون میں لشکر حسین کا
دیکھیں نظارہ ہم بھی وہاں اربعین کا
پیدل سفر نجف سے کریں سوئے کربلا
بانٹیں سبیل اور تبرک جگہ جگہ
جاری رہے عزائے حسینی کا سلسلہ
رونا ہے ہاں ہمیں رونا ہے
جانا ہے ہر جگہ جانا ہے
کربلا والوں کا سوگ تو ہونا ہے
جا کے ہر غربت پر اشک برسانا ہے
کرنا ہے یہ سفر کرنا ہے
سنگ عزاداروں کے ہم کو بھی جانا ہے
اپنے لہو سے خاک کو خاک شفا کیا
مولا یہی ہے آپ کے زوار کی دعا
ہاں ہمیں سننا ہے
حرم مولا کی وہ اذاں سننا ہے
مولا حسین آپ نے کیا کام کر دیا
ہم بھی پڑھیں نماز سر ارض کربلا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.