Ali Ali Dam Dam
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Jaun Rizvi
خدا کہاں ہے کسے کب دکھائی دیتا ہے
وہ بس علی ہے جسے سب دکھائی دیتا ہے
جبھی تو بیٹھتے ہیں ہم نجف میں جا جا کے
موالیوں کو وہاں رب دکھائی دیتا ہے
لائی ہے خوشیاں تیرہ رجب کعبہ علی کا گھر بن گیا
تھا انتظار علی اس قدر دیوار میں ہی در بن گیا
کعبے میں رکھا جو پہلا قدم
بنت اسد سے یہ بولا حرم
دے کے علی مجھ کو قبلہ بنا دیں بولتا رہوں صدا
پہنچے نبی جب معراج پر اللہ سے ملنے کیلئے
آواز آئی پردے سے تو سنتے ہی احمد کہنے لگے
کیوں ہے علی جیسا لہجہ تیرا
کیا پس پردہ ہے بھائی میرا
پردے سے اک ہاتھ نکلا انگوٹھی دیکھی تو بولے مصطفی
خیبر میں مرحب سے جب کوئی لڑ نا سکا تو بولے نبی
اے میرے بھائی تو ہے کہاں میری مدد کر آکر علی
پڑھی نبی نے جو نادعلی
پہنچا وہاں پہ وہ شیر جلی
مرحب کو مارا تو خیبر میں ہر سمت گونجی یہ صدا
بنا دے آج غدیری نظام اے ساقی
پلا دے ہم کو ولایت کا جام اے ساقی
خیال رکھیو کے ہم بھی بھٹک نہ جائیں کہیں
نصیریت سے بچا لے لگام اے ساقی
علی کے عشق کے ہم مے کدے میں بیٹھے ہیں
مئے طہور کا کر انتظام اے ساقی
تبرہ اس میں کچھ ایسے ملا کے چڑھ جائے
کروں میں شیخ کا جینا حرام اے ساقی
بٹھا دے منبر پالان پر ملنگوں کو
حسین اور بھی کر دے یہ شام اے ساقی
غلاف کعبہ سے بھی نچوڑ کے لا
نہ ہم پیئیں گے کوئی عام جام اے ساقی
میدان خم میں دست علی اونچا اٹھا کر بولے نبی
معلوم ہے سب کو میں وہی کہتا ہوں جو کہتی وحی
سب کے لئے ہے یہ حکم جلی
بعد محمد ہے مولا علی
سن کر کوئی جل گیا تو کسی نے جھوم کر کہا
جنگ احد میں جب چھوڑ کر بھاگے بھگوڑے گھر کی طرف
تنہا محمد کو دیکھ کر پہنچے وہاں پر شاہ نجف
عرش سے جب اک سیف چلی
بولی لافتح الا علی
دست خدا کی کلائی میں آکر ذوالفقار نے کہا
شیر خدا تو ہی حاجت روا تو ہی مشکل کشا میرا
نفس نبی تو ہے حق کا ولی مولا تو آسرا میرا
دل کے دھڑکنے کی دھک دھک میں تو تجھ پہ دل یہ فدا میرا
حسرت سے تکتے تھے آسماں جاگے ہوئے تھے سب رات بھر
اہل مدینہ بے چین تھے بننے کو زہرا کا ہمسفر
عرش سے پھر اک تارا چلا
سب کے دلوں کو جلاتا ہوا
در پہ علی کے جب اترا ستارا تو بولنے لگا
اے جون و ذیشان آؤ چلیں کعبے سے چل کر شہر نجف
نعرے لگاتے جائیں گے ہم جنت سے اک جنت کی طرف
میثم کی طرح یہ کہتے رہو
سلمان و بوذر کے ساتھ کہو
نام علی سن کے تم سے بہت خوش ہوں گی فاطمہ
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.