Athara Baras In Hathon sey pala
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Ali Akbar (a.s) recited by Raza Abbas Zaidi
مرنے کی اجازت جب مانگی اکبر نے تو یہ سرور نے کہا زینب سے
خیمے میں پھوپھی اماں کے جب اٹھارہ برس والا پہنچا
اٹھارہ برس تم کو ان ہاتھوں سے پالا ہے
اجازت لو بیٹا تم پر ہے زیادہ حق اس کا
مانگی جو اجازت اکبر نے زینب نے پکارا اے بیٹا
میں کیسے کہوں اکبر مرنے کیلئے جاؤ
اکبر تجھے دیکھوں تو چلتی ہیں میری سانسیں
کس طرح تجھے زخمی دیکھیں گی میری آنکھیں
میرے گلبدن میرے نوجواں
کلیجے میں جب لگے گی سناں
میری جان تم نہ سہہ پاؤ گے
تمہیں کس طرح سنبھالے گی ماں
معلوم ہے زینب کو نازک تیرا سینہ ہے
اک بار ذرا اپنے بابا کی طرف دیکھو
کس طرح اٹھائیں گے وہ تیرے جنازے کو
عجب حال ہے کمر میں ہے خم
ہے عباس کی جدائی کا غم
غریب الوطن بہت تھک چکا
ضعیفی بھی ہے نظر بھی ہے کم
اے لال میرا بھائی سہہ روز کا پیاسا ہے
میں پالنے والی ہوں اتنا تو میرا حق ہے
سوچا تھا کے اک دن میں جب جاؤں گی دنیا سے
لحد میں مجھے اتارے گا تو
یہ ارمان ہے یہی آرزو
رہے تو سدا میرے سامنے
رکے سانس بھی تیرے روبرو
اے لال ابھی میرا ارمان ادھورا ہے
جب پہلے پہل تجھ کو ہاتھوں پہ اٹھایا تھا
یہ کہتے ہوئے میں نے سینے سے لگایا تھا
میری زندگی میرے لاڈلے
کسی کی تجھے نظر نہ لگے
تجھے دیکھنے کو بے چین تھی
سکوں مل گیا تجھے دیکھ کے
تو آنکھوں کا تارا ہے تو راج دلارا ہے
صغریٰ سے کیا وعدہ کیا یاد نہیں اکبر
بیمار مدینے میں مر جائے نہ رو رو کر
اسے آس ہے کے آؤ گے تم
جو وعدہ کیا نبھاؤ گے تم
سکینہ سے وہ بہت دور ہے
بہن سے اسے ملاؤ گے تم
بیٹا تمہیں صغریٰ سے وہ وعدہ نبھانا ہے
اکبر تیری شادی کا ارماں ہے بہت ہم کو
ہم سہہ نہیں پائیں گے اے لال تیرے غم کو
جبیں پر تیری جو سہرا بندھے
تمنا ہے وہ پھوپھی دیکھ لے
دلہن کو تیری سجاؤں گی میں
اے میرے حسیں جواں لاڈلے
زینب نے ابھی تجھ کو دولہا بھی بنانا ہے
یہ کہنے لگے اکبر زینب کی صدا سن کے
افضل تو نہیں اماں میں دلبر زہرا سے
اکیلے ہیں وہ نہیں ہے کوئی
مصیبت میں ہے ضرورت میری
نظر کس طرح ملاؤں گا میں
اگر آپ نے اجازت نہ دی
کیوں آپ کے ہونٹوں پہ اس وقت یہ نوحہ ہے
اکبر کی صدا سن کر زینب نے اجازت دی
رخصت جو ہوئے اکبر کیسی وہ قیامت تھی
دعائیں خدا سے کرتی تھی وہ
میرے لال کی خدا خیر ہو
کہا یاعلی مدد کیجئے
میں رخصت کروں جواں لال کو
ذیشان و رضا پھر نہ زینب نے پکارا ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.