Rone walon shehr
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Nasir Asghar Party
رونے والوں شہر مدینے میں
ایک ایسا بھی وقت آیا ہے
کلمہ گویوں نے کلمہ والوں کو
بھرے دربار میں رلایا ہے
ہے مقدمہ رسول زادی کا
بھرے دربار میں وہ آئی ہے
جن پہ اللہ بھی درود پڑھے
ایسے فرزند ساتھ لائی ہے
غاسبان فدک نے پھر کیسے
ان گواہوں کا دل دکھایا ہے
رونے والوں۔۔۔
مسند مصطفی پہ غالب ہے
سامنے مصطفی کی بیٹی ہے
میرا حق دیدو اے مسلمانو
رو کے خیرالنساء یہ کہتی ہے
میرے با با کے بعد کیوں تم نے
فاطمہ پہ یہ ظلم ڈھایا ہے
رونے والوں۔۔۔
بولا بے ظرف اے نبی زادی
تیرے حق کو میں جانتا ہی نہیں
جو لکھی تھی تمھارے با با نے
میں وہ تحریر مانتا ہی نہیں
چاک کر دی سندمحمد کی
قہقہہ زور سے لگایا ہے
رونے والوں۔۔۔
قبر احمد پہ جا کے کہنے لگیں
فاطمہ کو نحیف کر ڈالا
دیکھو با با تمھاری امت نے
کتنا مجھ کو ضعیف کر ڈالا
میرا محسن شہید کر ڈالا
میرے پہلو پہ در گرایا ہے
رونے والوں۔۔۔
فاطمہ سیدہ کو با با کی
گر وراثت پہ اختیار نہیں
پھر وہ عورت نبی کے حجرے کی
اے مسلمانو ورثہ دار نہیں
جس نے مولا حسن کی میت پہ
تیر ہاتھوں سے خود چلایا ہے
رونے والوں۔۔۔
غمِ آل عبا میں رہتا ہے
ذکر شبیر عام کرتا ہے
ماتمی طوق و تیر نوہوں میں
اس لےء بھی سلام کرتا
جس نے بی بی بتول کے غم میں
دل کو بیت الحزن بنایا ہے
رونے والوں۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.