Shaban Agya Hai
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup recited by Mir Hasan Mir
خوشیاں مناؤ لوگو شعبان آ گیا ہے
اک ساتھ لے کے کتنے قرآن آ گیا ہے
اہل عزا جہاں میں خوشیاں منا رہے ہیں
شاہی لرز رہی ہے ہل چل مچی ہوئی ہے
درد و الم کے مارے سب کو بتا رہے ہیں
پہلی کو اس کی بنت حیدر جو آگئی ہے
رحمت کا ماہ قبل رمضان آ گیا ہے
کفر یزیدیت میں طوفان آ گیا ہے
مردے کی طرح گھر میں سیدھے پڑے ہوئے ہیں
آیات آ رہی ہیں کرنے کو پیشوائی
پہلی سے شیخ صاحب پیلے پڑے ہوئے ہیں
شعباں کی تیسری کو اس کی ہے رونمائی
تشخیص میں مرض کی یرقان آ گیا ہے
جبریل جس پے ہونے قربان آ گیا ہے
جاتے زمیں کی جانب دیکھا جو ساتھیوں کو
چوتھی کو اس کی آیا جو ہے وفا کا کعبہ
فطرس تڑپ کے بولا مجھ کو بھی ساتھ لے لو
ام البنین ماں ہیں حیدر ہے جس کا بابا
پر مجھ کو دینے والا پردان آ گیا ہے
یعنی علی کے گھر کا عمران آ گیا ہے
بولے علی یہ لے کر گودی میں باوفا کو
خوشیاں منائے کیوں نہ گھر آج پنجتن کا
جنت سے آ کے سر پر اک بار ہاتھ رکھ دو
آیا ہے ساتویں کو وہ لاڈلا حسن کا
زہرا تمہارے دل کا ارمان آ گیا ہے
خود جس کا صدقہ لینے رضوان آ گیا ہے
جس کا نہیں تھا سایہ بن کر اسی کا سایہ
عظمت شب ظہور مہدی کی ہے نرالی
اس ماہ کی گیارہویں کو ایسا حسین آیا
اس رات پیدا ہونے والے ہیں سب حلالی
خود حسن بن کے جس کا دربان آ گیا ہے
اللہ کا زمیں پر فرمان آ گیا ہے
جو سب کو دیکھتا ہے غیبت میں ہے بظاہر
موقع ملا ہے کر لے طے معرفت کا زینہ
اس ماہ کی پندرہویں کو وہی امام آخر
کر شکر رب کا اکبر یہ فاطمی مہینہ
عدل خدا کی لے کر میزان آ گیا ہے
پھر تیری زندگی کے دوران آ گیا ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.