Tu Bekafan Hai Baba Aur Main Be rida
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sakina (s.a) recited by Kazmi Brothers
تو بے کفن ہے بابا اور میں ہوں بے ردا
نیزے پہ سر تمہارا رسن میں میرا گلا
رک جانے پہ لگائے درے مجھے لعیں نے
چلتی ہوں تو رسن سے گھٹتا ہے دم میرا
ہم سر سے پاؤں تک ہیں زخموں سے چور دونوں
پتھر تمہیں لگا ہے درہ مجھے لگا
ہر اک قدم پہ ہم کو مارے گئے طمانچے
زخمی ہیں گال میرے زخمی ہے سر تیرا
انگلی تمہاری کاٹی انگشتری کی خاطر
دو بالیوں کی خاطر مارا مجھے گیا
ظالم نے جب پکارا مجھ کو کنیز کہہ کر
دیتی رہی میں بابا رو کر تمہیں صدا
ایسا سفر نہ دیکھیں اب کوئی باپ بیٹی
کانٹوں پہ میں چلی ہوں نیزے پہ تو چلا
نیزے سے اس لیے بھی گرتا ہے سر چچا کا
مجھ کو گرا گرا کے ہنستے ہیں اشقیاء
خاک شفا بنا ہے بابا کفن تمہارا
میرا کفن بنا ہے کرتا جلا ہوا
ازلان یہ مصائب سجاد نے سنے تھے
چالیس سال اس کی آنکھوں سے خوں بہا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.