Ghaib Mein Tanha Kharra - Tarana Rehbari
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on General recited by Atir Haider
غیب میں تنہا کھڑا، ڈٹ کے لڑا، جیت گیا
آندھیاں ہار گئیں، نورِ خدا جیت گیا
روشنی اوٹ سے بادل کی جو آئی چھن کے
ہر گھڑی سارے زمانے میں وہ سورج بن کے
منتظر قلب کو گرماتا رہا، جیت گیا
اترے ابلیس کے صدیوں میں ہزاروں لشکر
محوِ پرواز رہے جنگ میں عباس کے پَر
غیب سے لڑتا ہوا دستِ خدا جیت گیا
شوق سے مہدی کا میدان میں آنا دیکھے
جنگ عباس کی جی بھر کے زمانہ دیکھے،
لکھ رہی آج ہے تاریخِ غَزَا، جیت گیا
اے ستمگر تُو لگا لے کئی بارود کے ڈھیر
ہم ہیں اس عشق قبیلے کے وفادار دلیر
جس میں عباس بِنا تیغ لڑا، جیت گیا
آج کرتا ہے رجز خوانی یہ رہبر کا کلام،
کر گیا رن میں عجب معجزہ ماں زہرا کا نام،
جس کے ماتھے پہ بھی سربند بندھا
بات سمجھا گیا احمق کو یہ رہبر کا شعور
خاک میں مل گیا فرعون کی طاقت کا غرور
یحییٰ سنوار نے پھینکا جو عصا
حق کے رستے میں بہا خون پسینہ اِس کا
فاطمی موت تھی اور فاطمی جینا اِس کا
کر کے سجدوں میں شہادت کی دعا جیت گیا
ایک طرف ڈٹ گئی دنیا، ایک طرف مردِ ضعیف
اس کی بیعت کو ترستا ہی رہا نفسِ کصیف
کون کہتا ہے کہ شیطان بڑا جیت گیا
وہ حبیبِ ابنِ مظاہر کی طرح خوب لڑا
آخری سانس تلک، موت کا محبوب لڑا
کر کے تعمیر نئی کرب و بلا، جیت گیا
زیرِ لب کہتا ہوا فُزتُ وَ رَبِّ الْكَعْبَة
جب گرا روزہ کی حالت میں علی کا بیٹا
لے کے آغوش میں مولا نے کہا، جیت گیا
دیکھا ملبوس شہادت کے کفن میں بیٹا
کس قدر جہدِ مسلسل سے تھکا ہے چہرہ
لے کے بوسہ دلِ زہرا نے کہا، جیت گیا
یاد رکھنا خامنائی کا خدا زندہ ہے
اور اب بھی وارثِ کرب و بلا زندہ ہے
آج مشہد میں میرا مولا رضا جیت گیا
لیجیے بیٹے کا پرسہ بی بی معصومہءِ قُم
ہم کو بھولا ہی نہیں آپ کی چادر کی قسم
اشک ہر ایک جو غیبت میں بہا، جیت گیا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.