Tamachon ki saza
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sakina (s.a) recited by Ali Raza Abidi
رُکی نہ ایک لمحہ بھی طمانچوں کی سزا باباؑ
مَیں غش کھا کر گری لیکن ستم جاری رہا باباؑ
مجھے یوں کربلا سے شام تک لے کر گئے ظالم
تجھے مقتل میں جیسے کھینچ کر لایا گیا باباؑ
وہ دُر اب مل بھی جائیں تو سکینہؑ کیسے پہنے گی
کہاں باقی ہے اب وہ دُر پہننے کی جگہ باباؑ
مِلا تھا ٹھوکروں سے جیسے پُرسہ دادی زہراؑ کو
تیری بیٹی سکینہؑ کو بھی یوں پُرسہ ملا باباؑ
ہزاروں مارنے والے تھے اِک تیری سکینہؑ کو
تری بیٹی سکینہؑ کا تھا آخر جُرم کیا باباؑ
ضعیفی آگئی دیکھو سفیدی بن کے بالوں کی
اِسی دن کے لیے تم نے مجھے مانگا تھا کیا باباؑ
لعینوں نے مری جینے کی خواہش قتل کر دی ہے
کہو آمین کرتی ہوں مَیں مرنے کی دُعا باباؑ
مجھے باباؑ تمہارے قاتلوں نے ہے بہت مارا
مجھے ان سے چُھڑانے والا ہی کوئی نہ تھا باباؑ
کہا محسنؔ، سکینہؑ نے جہاں بے شیر سویا ہے
سُلا لو پھر مجھے اِک بار اصغرؑ کی جگہ باباؑ
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.