Tukray hua Qasim ka badan sehre ki ladiyan bikhar gayeen
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Qasim (a.s) recited by Sajjad Ashraf Taqvi
ٹکڑے ہوا قاسمؑ کا بدن، سہرے کی لڑیاں بکھر گئیں
بیوہ ہوئی اک شب کی دلہن، سہرے کی لڑیاں بکھر گئیں
ایسی ستم کی برسی سا، گھٹا گل بدن ٹکڑوں میں بٹا
کیسے پہنیں اب شاہِ زمن، سہرے کی لڑیاں بکھر گئیں
رن میں گرا گھوڑے سے پسر، غم سے پھٹا مادر کا جگر
ڈوب گئی حسرت کی کرن، سہرے کی لڑیاں بکھر گئیں
ابنِ حسنؑ اور جلتی زمیں، جسم کہیں سہرا کہیں ہے
مہکا ہوا خوشبو سے ہے رن، سہرے کی لڑیاں بکھر گئیں
رنگِ حنا یہ کیسا رچا، ماں کا سہارا تک نہ بچا
اجڑا تمناؤں کا چمن، سہرے کی لڑیاں بکھر گئیں
لاش پسر زانو پہ دھرے، خونِ جگر آنکھوں میں بھرے
روتی ہے کہہ کر خستہ تن، سہرے کی لڑیاں بکھر گئیں
ہائے ضعیفی اور یہ ستم، رو کر کہتے ہیں شاہِ امم
ٹکڑے ہوئی تصویرِ حسنؑ، سہرے کی لڑیاں بکھر گئیں
دشتِ بلا میں تیری دلہن، تو ہی بتا دے ابنِ حسنؑ
کیسے سہے یہ رنج و محن، سہرے کی لڑیاں بکھر گئیں
ہائے یہ کیسی شادی ہوئی، بیوہ کوئی شہزادی ہوئی
ایسا لگا سورج میں گہن، سہرے کی لڑیاں بکھر گئیں
دشت سے اخترؔ آئی خبر، کس کی گلی دلہا کو نظر
ماں کے کلیجے میں ہے چبھن، سہرے کی لڑیاں بکھر گئیں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.