Qabre zehra dhoop
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Farhan Ali Waris
مثلِ پہلو ہے شکستہ قبرِ زہرا دُھوپ میں
سائے میں بابا کا روزہ قبرِ زہرا دُھوپ میں
گنبدِ خضریٰ کے سائے میں نہیں رہتے رسول
اپنی اُمّت کے ستم پر ہو رہے ہیں دل ملول
دیکھتے ہیں روز آقا قبرِ زہرا دُھوپ میں
مثلِ پہلو ہے شکستہ۔۔۔
کل جلا زہرا کا در اور کوئی کچھ بولا نہیں
آج بھی خاموش ہیں سب کوئی کچھ کہتا نہیں
دیکھتا ہے شہر سارا قبرِ زہرا دُھوپ میں
مثلِ پہلو ہے شکستہ۔۔۔
ایک ہی تو ہے محمد مصطفٰے کی کائنات
کیا مسلمانوں یہی انصاف ہے بی بی کے ساتھ
سائے میں اہلِ مدینہ قبرِ زہرا دُھوپ میں
مثلِ پہلو ہے شکستہ۔۔۔
غربتِ بنتِ نبی پر رو رہے تھے خود علی
جب اٹھا شب میں جنازہ دیکھ نہ پایا کوئی
دیکھتی ہے آج دنیا قبرِ زہرا دُھوپ میں
مثلِ پہلو ہے شکستہ۔۔۔
ماں تو ماں ہے بھولتی منظر وہ کس طرح بھلا
ہائے بے گور و کفن تھا دھوپ میں بچّہ میرا
آج بھی کرتی ہے گریہ قبرِ زہرا دُھوپ میں
مثلِ پہلو ہے شکستہ۔۔۔
قبر میں جا کر بھی آنسو رک نہ پائیں گے کبھی
دو ستم سجاد کو تڑپا رہے ہیں آج بھی
ثانیِ زہرا کا پردہ قبرِ زہرا دُھوپ میں
مثلِ پہلو ہے شکستہ۔۔۔
دن میں سورج کا سفر ہو یا کہ ہو تاریک شب
دونوں منظر ہیں عزاداروں کے رونے کا سبب
قبرِ زہرا پر اندھیرا قبرِ زہرا دُھوپ میں
مثلِ پہلو ہے شکستہ۔۔۔
استغاثے پر ہو فرحان و تکلم اختتام
پردہء غیبت اُٹھا کر آئیے جلدی امام
مستقل ہےمیرے مولا قبرِ زہرا دُھوپ میں
مثلِ پہلو ہے شکستہ۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.