Tajdar-e-Karbala
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Meisam Kashmiri
لبیک یاحُسینؑ لبیک یاحُسینؑ
یاثاراللہ حُسینؑ یاثاراللہ حُسینؑ
حُسینؑ حُسینؑ حُسینؑ حُسینؑ
بادشاہ حُسینؑ، شہنشاہ حُسینؑ، ہل اتی حُسینؑ، انماء حُسینؑ، راہبر حُسینؑ، رہنما حُسینؑ
رابطہ حُسینؑ، مرحبا حُسینؑ، جان و دل حُسینؑ، دیں پناہ حُسینؑ، اہلِ عزا کا آسرا حُسینؑ
عرش سے بھی آ رہی ہے یہ صدا — السلام اے تاجدارِ کربلا
فاطمہؑ کے نورِ عین — مرحبا — السلام اے بادشاہِ کربلا
بند اول
دخترِ رسولؐ، فاطمہؑ کے دل کے چین کے
مجتبیٰؑ کی جان، مرتضیٰؑ کے نورِ عین کے
دینِ مصطفیٰؐ کی اب تو ہی زیب و زین
کر رہے ہیں تجھ کو سب سلام یا حُسینؑ
کربلا سے آ رہی ہے یہ صدا
تُو نے ہی اسلام کو زندہ کیا
کہہ رہا ہے آج تو سارا جہاں یہی
تیرے دیں سوا محافظ کا نہیں کوئی
تھام کے ہاتھوں میں اپنے پرچم جری
جا رہے ہیں کرب و بلا جانبِ سبھی
کہہ رہے ہیں ملِ کے اہلِ عزا سبھی
چھا گیا ہے ذہن و دل پہ باوفا
ماتمِ شبیرؑ رُکے گا اب نہ کبھی
پرچمِ عباسؑ جھکے گا اب نہ کبھی
ہو گی عزاداروں کی آنکھوں میں بھی نمی
روئے گا تشنہ لبوں کو اب تو ہر کوئی
جاری رہے گا یہ عزا سدا
سلسلۂ تذکرہ تیرا ہو گا حشر تلک
بند دوم
غرور ٹوٹ گیا، کوئی مرتبہ نہ ملا
جفا کے بعد بھی کچھ حاصلِ جفا نہ ملا
سرِ حُسینؑ ملا ہے یزید کو، لیکن
شکست یہ ہے کہ پھر بھی جھکا ہوا نہ ملا
عرش سے بھی آ رہی ہے یہ صدا
فاطمہؑ کے نورِ عین مرحبا
کربلا میں تُو نے بھرا گھر لُٹا دیا
تین دن کی پیاس میں سر بھی کٹا دیا
جو کبھی کیا تھا وہ وعدہ نبھا دیا
تُو عظیم ہے، یہ جہاں کو بتا دیا
کہہ رہی ہے یہ ارضِ نینوا
مرحبا اے جانِ علیؑ مرحبا
گود کے پالے بھی قربان سب ہوئے
داستانِ وفا کی لکھی سب نے خون سے
شاہِ اُمم دشت میں تنہا جو ہو گئے
کہتی رہی بنتِ علیؑ سرِ کو پیٹ کے
آ کے دیکھیئے بابا یہاں ذرا
بھائی میرا دشت میں مارا گیا
بند سوم
کربلا کے تاجدار — مصطفیٰؐ کے دُرُبا — اسلام! اسلام!
شہرِ لافتی — عونؑ و محمدؑ کی مان — اسلام! اسلام!
اکبرؑ و قاسمؑ جواں — اصغرؑ تشنہ دہاں — اسلام! اسلام!
بنتِ شہِ کربلا — مولا غازیؑ باوفا — اسلام! اسلام!
اے میرے پیاسے امام — اے شہیدِ نیندوا — اسلام! اسلام!
اے غریبِ سیدہ، سلام! یا حُسینؑ! اسلام!
کربلا کے دشت میں سروں کی تھی فغاں
مارا گیا ہائے رے کڑیل میرا جوان
ٹوٹ گئی اس کے کلیجے میں بھی سنا
اب مَیں جواں لال کو پاؤں بھلا کہاں
نوحہ غم شاہ کا جس دم لکھا
رو کے یہ اظہارؔ بھی کہتا رہا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.