Do ghari bas aankh bhar ke dekh loon Akbar tujhe
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Ali Akbar (a.s) recited by Syed Mudassar Mehdi
دو گھڑی بس آنکھ بھر کے دیکھ لوں اکبرؑ تجھے
آ مرے بیٹے ذرا رو لوں گلے لگ کر تجھے
اس ضعیفی میں اے اکبرؑ تُو ہی طاقت ہے مری
تُو سلامت ہے تو بینائی سلامت ہے مری
یہ بتا دے کیا ترس آتا نہیں مجھ پر تجھے
میں نقابوں میں چھپا دوں یہ تری تابندگی
تیرے سینے پر مَیں دم کر دوں ذرا نادِ علیؑ
دشت میں جا کر نظر لگ جائے نہ دلبر تجھے
منتظر ہے وہ کہ تجھ کو دیکھ کر، لے کر عید
ہائے میری بے بسی اور ہائے صغریٰؓ کی اُمید
کاش بس اک بار لے جا پاؤں بیٹا گھر تجھے
کیا کروں اے لعل تجھ کو روک تو سکتا نہیں
ہاں مگر تُو جائے گا تو جی میں پاؤں گا نہیں
باپ اب تیرے حوالے جو لگے بہتر تجھے
جنگ کرتے کرتے تھک جا تو بُلا لینا مجھے
جوڑ کر ہمت بس اک آواز دے دینا مجھے
تیرا باباؑ ڈھونڈنے نکلے گا جب در در تجھے
گرتے اُٹھتے مَیں پہنچ جاؤں گا مرجھانا نہیں
دیر ہو جائے اگر تو مجھ کو تو گھبرانا نہیں
مجھ سے پہلے لینے گے آجائیں پیغمبرؑ تجھے
مَیں اُٹھاؤں گا ترا لاشہ اکیلے بھر کے دم
ساتھ دے دینا کہ پہنچیں جلد ہی خیموں میں ہم
بیبیاں رونے نہ آجائیں برہنہ سر تجھے
مَیں تو وعدہ کر کے آیا تھا نبھاؤں گا اے لعل
تجھ کو جاتا دیکھ کر آتا ہے مجھ کو یہ خیال
کیسے جانے دے رہی ہے زینبؑ مضطر تجھے
آہ بھر کے شاہؑ نے حیدرؔ نے کہا اکبرؑ سُنو
رہ نہ پائے گا چلا آئے گا تیرے پاس وہ
دیکھتا ہے اپنے جھولے سے مرا اصغرؑ تجھے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.