Sakina Ka Yeh Nauha Hai, Mere Baba Ko Mat Maaro
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sakina (s.a) recited by Syed Muhammad Raza Abidi
سکینہؑ کا یہ نوحہ ہے مرے باباؑ کو مت مارو
یہ زہراؑ کا دُلارا ہے مرے باباؑ کو مت مارو
کہاں پاؤں گی یہ سینہ یہ اب بازو کہاں ہونگے
یتیمی کی فضا ہوگی طمانچوں کے نشاں ہونگے
میرا دل غم سے پھٹتا ہے مرے باباؑ کو مت مارو
زمیں پر جو زین سے آیا جو احمدؐ کا جگر پارہ
سکینہؑ نے جو دیکھا باپ کو تو یوں کیا گریہ
اسے زہراؑ نے پالا ہے مرے باباؑ کو مت مارو
چلے جو رن کو شاہؑ کربلا کہرام تھا برپا
سکینہؑ نے کہا رہوار سے باباؑ کو مت لے جا
غریبوں کا سہارا ہے مرے باباؑ کو مت مارو
نہیں اب کوئی خیمے میں سوائے عابدؑ مضطر
تمہیں دیتی ہے رب کا واسطہ شبیرؑ کی دختر
بہت مظلوم پیاسا ہے مرے باباؑ کو مت مارو
ابھی مقتل سے کاندھوں پر اُٹھا لائے ہیں اکبرؑ کو
سُلا کر گرم ریتی میں ابھی آئے ہیں اصغرؑ کو
غموں نے ایسے گھیرا ہے مرے باباؑ کو مت مارو
گرا جو زین سے عظمیٰؔ سکونِ قلب و جاں زہراؑ
فقط اک ہی صدا تھی جس نے بیکس کو وہاں گھیرا
میرا باباؑ اکیلا ہے مرے باباؑ کو مت مارو
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.