Haye ghurbat-e-Hasan, haye ghurbat-e-Hasan
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hasan (a.s)
ہائے غربتِ حسنؑ، ہائے غربتِ حسنؑ
نوحہ اخی کی لاش پہ کرتی تھی یوں بہن
ہائے غربتِ حسنؑ، ہائے غربتِ حسنؑ
اپنے نبیؐ کے لعلؑ کا کیا حال کر دیا
لاشِ حَسَنؑ کو اِس قدر پامال کر دیا
برسے ہیں اتنے تیر کہ چھلنی ہے گُل بدن
اے ناناؐ جاں ذرا مری غربت کو دیکھیئے
خُود آ کے اپنے لعلؑ کی میّت کو دیکھیئے
کتنا لہو لہان ہے رنگین ہے کفن
دے کر زہر کلیجۂ شبّیرؑ کو پھاڑ کر
اک بار پھر بتولؑ کے گھر کو اُجاڑ کر
برباد کر کے رکھ دیا ہائے مرا چمن
چُن چُن کے تیر لاش سے روتی رہی حوریں
کہتی تھیں کیوں نہ پھٹ گئی یثرب کی سر زمیں
حالانکہ کربلا نہیں اپنا ہے یہ وطن
جتنے نبیؐ کے لعلؑ کے ٹکڑے جگر کے تھے
اُتنے ہی ٹکڑے لاشۂ قاسمؑ کے ہو گئے
بکھرا ہُوا ہے دشت میں شبّیرؑ کا گُل بدن
پھٹتا ہے دل حُسینؑ کا زینبؑ کے بین پر
ہائے کیسا امتحان ہے ذاتِ حُسینؑ پر
دینا ہے اپنے بھائی کو اِک بار پھر کفن
احمدؔ بیاں ہو کس طرح غُربت غریب کی
گھر لُوٹ کر کے آئی تھی میّت غریب کی
اور رو رہی تھی لاش پہ تیروں کی انجمن
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.