Sab ke aansu hain rawan
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by bilal Naqvi
سب کے آنسو ہیں رواں
سب کے لب پر ہے فغاں
اے دل یا فاطمہ یا مظلوم امام
السلام
حسین جان حسین جان حسین جان
یا امام
حسین جان حسین جان حسین جان
یا حسین یا حسین یا حسین
یا حسین یا حسین یا حسین
نوحہ ہے ماتم ہے دل گریہ کناں ہے | نہ لشکر نہ یاور نہ کوئی سہارا
ہر لمحہ ہر لب پر اک آہ و فغاں ہے | نہ بھائی نہ بیٹے گھر لٹ گیا سارا
دریا ہے پانی ہے سب کچھ تو رواں ہے | نیزوں میں تیغوں میں زہرا کا دلارا
اک گھر تھا زہرا کا اب گھر وہ کہاں ہے | کس دل سے غربت میں پیاروں کو پکارا
دلِ زہرا ہے بڑا تنہا ہے | کہاں ہو اکبر کہاں ہو اصغر
بڑا پیاسہ ہے بڑا پیاسہ ہے | صدا دو دلبر صدا دو دلبر
محشر کا منظر ہے روتا ہے بیاباں
شعلے ہیں خیمے ہیں اور شامِ غریباں
نہ غازی نہ چادر زینب ہے پریشاں
بہنوں کا بچوں کا اب کون نگہباں
حسین آجاؤ نہ اب تڑپاؤ
ردا بھی لاؤ ردا بھی لاؤ
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.