Ishq ko benaqab hona tha
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup
آپ اپنا جواب ہونا تھا تیری آنکھوں کا کچھ قصور نہیں
ہاں مجھ ہی کو خراب ہونا تھا کوچہء عشق میں نکل آیا
جس کو خانہ خراب ہونا تھا دل کہ جس پر ہیں نقشِ رنگا رنگ
اُس کو سادہ کتاب ہونا تھا ہائے وہ لمحہء سکوں کہ جسے
محشرِ اضطراب ہونا تھا کیوں نہ ہوتا ستم بھی بے پایاں
کرمِ بے حساب ہونا تھا مستِ جامِ شراب ہونا تھا
بے خود اضطراب ہونا تھا آؤ مل جاؤ مسکرا کے گلے
ہو چکا جو عتاب ہونا تھا مستِ جامِ شراب خاک ہوئے
غرقِ جامِ شراب ہونا تھا ہم نے ناکامیوں کو ڈھونڈ لیا
آخرش کامیاب ہونا تھا نگہِ یار خود تڑپ اٹھتی
شرطِ اوّل خراب ہونا تھا کیوں نظر حیرتوں میں ڈوب گئی
موجِ صد اضطراب ہونا تھا ہو چکا روزِ اوّلیں ہی جگر
جس کو جتنا خراب ہونا تھا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.