Aao Paidal Chalo Momino
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Arbaeen recited by Meesam Kashmiri
اربعیں ہے رہِ عشق پر آؤ پیدل چلو مومنوں
شہؑ کی الفت میں خم کر کے سَر آؤ پیدل چلو مومنوں پاؤ گے اس سفر کی جزا تھام کر باوفا کا علم
یعنی پہنچو گے تم کربلا دل میں رکھ کر شہیدوں کا غم
اپنی منزل پہ رکھ کر نظر آل سے تم کو الفت ہے گر
آؤ پیدل چلو مومنوں آؤ پیدل چلو مومنوں پیر میں جو پڑیں آبلے ایسا مشی کا ہو سلسلہ
پھول الفت کے ہوں گے کھلے ہر زمیں آج ہو کربلا
ہوں گے تسخیر سب بحر و بر شہر میں گاؤں میں ہر نگر
آؤ پیدل چلو مومنوں آؤ پیدل چلو مومنوں بنتِ شیرؑ پیدل چلی وہ جو درپیش زینبؑ کو تھا
یاد میں اُس کی اب تو سبھی جس میں روتے تھے زین العباؑ
لے کے ہمراہ دُختر پسر بھول جانا نہ تم وہ سفر
آؤ پیدل چلو مومنوں آؤ پیدل چلو مومنوں کہہ دو اظہؔر بس تم یہی
شہؑ کا چہلم ہے مل کر سبھی
ساتھ میں لے کے سب گھر کا گھر
آؤ پیدل چلو مومنوں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.