Main Azadar Hun
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Azadari recited by Wajeeh Hasan Zaidi
فاطمہؑ کی دُعاؤں کا شاہکار ہوں میں عزادار ہوں
ماتمی ہوں شہِؑ دیں کا غمخوار ہوں میں عزادار ہوں تجھ کو اپنا تعارف کراؤں میں کیا
ساکنانِ جناں میں ہے چرچا میرا
میری تخلیق کا ہے سبب کربلا
میرا مقصد ہے بس ذکرِ آلِ عبا
ربِ اکبر کا مجھ پر یہ احسان ہے
شاہِ والا کا غم میری پہچان ہے آنکھ کھولی تو مادر کا چہرہ دِکھا
آئی کانوں میں خیرالعمل کی صدا
ہر کوئی فرحتاً مجھ کو تکنے لگا
اور کیا بارہا سب نے شکرِ خدا
اِس طرح میری جلوہ سرائی ہوئی
ماں کی آغوش میں رونمائی ہوئی مجھ کو بچپن میں سب کُچھ سکھایا گیا
مَیں عزادار ہوں یہ بتایا گیا
واقعہ کربلا کا سُنایا گیا
میرا کردار ایسا بنایا گیا
دے رہا ہے گواہی میرا پاک پن
ماتمی ہوں میرا کربلا ہے وطن اُلفتِ شاہِ والا میں سرشار ہوں
مَیں خدائے وفا کا پرستار ہوں
بنتِ خیرالنساء کا نمک خوار ہوں
خاندانِ نبیؐ کا وفادار ہوں
خوش نسب ہوں کے یہ نیک نامی ملی
مجھ کو ورثے میں اِن کی غُلامی ملی
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.