Qabr zahra ki banana
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Shahid Baltistani
قبر زھرا کی بنانا کوئی آسان نا تھا
پھر نشاں اُس کا مِٹانا کوئی آسان نا تھا
بعد بابا کے عجب عالمِ تنہائی تھا
اور پھر سارا مدینہ ہی تماشاہی تھا
فاطمہ پر وہ زمانہ کوئی آسان نا تھا
قبر زھرا کی بنانا۔۔۔
ہاتھ پابندہ ہیں گردن میں ہے جس کے رَسی
ہے وہ مظلوم میرا والی زمانے کا ولی
جا کےدر در پہ بتانا کوئی آسان نا تھا
قبر زھرا کی بنانا۔۔۔
پسلیاں ٹوٹ کے یوں چُور تھیں شہزادی کی
کرنے لگتی تھیں جو خالق کی عبادت بی بی
ہاتھ پہلو سے ہٹانا کوئی آسان نا تھا
قبر زھرا کی بنانا۔۔۔
پوچھا زینب نے جو بالوں میں سفیدی کیوں ہے
رہ کے بیٹی سے فقت اتنا کہا زھرا نے
بھرے دربار میں جانا کوئی آسان نا تھا
قبر زھرا کی بنانا۔۔۔
میخ دروازے کی پہلو میں گھڑی تھی لیکن
درد سے سانس بھی لینا تھا جہاں ناممکن
پھر بھی حیدر کو بچانا کوئی آسان نا تھا
قبر زھرا کی بنانا۔۔۔
تھی وہ غربت کی بہت سخت گھڑی زہرا پر
قتل محسن بھی ہوا مجھ پہ گرا جلتا در
غم یہ حیدر کو بتانا کوئی آسان نا تھا
قبر زھرا کی بنانا۔۔۔
قبرِ زھرا پہ یہ کہتے تھے علی رو رو کر
تھا میرے واسطے آسان اُٹھانا خیبر
تیرا تابوت اُٹھانا کوئی آسان نا تھا
قبر زھرا کی بنانا۔۔۔
مامتا ماں کی رضاؔ ہم سے رقم کیسے ہو
ہائے درویشؔ کے اُس درد میں بھی بچوں کو
اپنے پہلو میں سُلانا کوئی آسان نا تھا
قبر زھرا کی بنانا۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.