Dil Mein Karbala Hai
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Karbala recited by Meesam Abbas
عشق خدا کربلا | درس وفا کربلا | رہنما کربلا | راہِ بقا کربلا | غم کی دوا | حق کا پتہ | دیں کی صدا | رب کی عطا
سینوں میں ہے کربلا | ذہنوں میں ہے کربلا | دھڑکنوں میں ہے کربلا | سانسوں میں ہے کربلا
جو کبھی نہ جا سکا کربلا ہو کے جو بھی آ گیا کربلا | سُن سکو تو دو دلوں کی ایک ہی صدا ہے
دل ہے کربلا دل میں ہے کربلا | سوتے جاگتے نگاہ میں حرم سرا ہے حصہ دوم (Second Block)
کالم 1 (دائیں):
زندگی میں ایسا کوئی شخص تو دکھا نہیں
جو یہ کہہ دے کربلا میں مانگا اور ملا نہیں
ڈھونڈتے ہو تم کہاں ہے یہیں پہ لامکاں
کربلا حُسینؑ کی حُسینؑ کا خدا ہے کالم 2 (درمیان):
اس قدر بلند یہ زمین بے سبب نہیں
تشنہ لب کی سر زمیں پہ کوئی تشنہ لب نہیں
رزق علم آگہی مل رہی ہے زندگی
جس کے ہاتھ کٹ گئے یہاں وہ بانٹتا ہے کالم 3 (بائیں - سرخ تحریر):
امام جعفر صادق علیہ الصلاۃ و السلام فرماتے ہیں:
مومنوں کربلا جایا کرو
تا کے تم جنت کے رستوں سے انجان نہ ہو حصہ سوم (Third Block)
کالم 1 (دائیں):
زائریں کا جب شرف ملا حُسینؑ کی قسم
پہلی بار کربلا میں میں نے جب رکھے قدم
کیفیت بتاؤں کیا حال دل سناؤں کیا
ایسا لگ رہا تھا بس یہی وطن میرا ہے کالم 2 (درمیان):
ہر نبی کو کربلا دکھائی ہے خدا نے
کربلا کی منزلت بتائی ہے خدا نے
زخم ہو یا ہو قضا ہر مرض کی ہے دوا
سر زمینِ کربلا کی خاک بھی شفاء ہے کالم 3 (بائیں):
قرض ہے یہی لہو پہ اور فرض بھی یہی
مجلسِ حُسینؑ کو ہے وقف ساری زندگی
فرش غم بچھائیں ہم اور علم سجائیں ہم
بچپنے میں والدین سے یہی سُنا ہے حصہ چہارم (Fourth Block)
کالم 1 (دائیں):
یا زہراؑ یا زہراؑ
وعدہ سیّدہؑ سے جو کیا تھا وہ نبھائیں گے
آنے والی نسل کو بھی کربلا سُنائیں گے
عشق کے یہ مرحلے طے کریں گے عشق سے
مجلس حُسینؑ سے یہی سبق ملا ہے کالم 2 (درمیان):
گھر میں جو عَلم سجا رہے ہیں ہم
مجلس عزا کرا رہے ہیں ہم
ہر برس یہ غم منا رہے ہیں ہم
نوحے مرثیے سُنا رہے ہیں ہم
دعویٰ جب کیا ہے تو ثبوت بھی دیا ہے کالم 3 (بائیں):
زینبؑ حزیں نے قیدِ شام میں یہی کہا
میرے لال میرا بھائی اور میرا باوفا
سب کے لاشے ہیں وہاں میں اسیر ہوں یہاں
اس لئے تو ہر گھڑی لبوں پہ یہ بُکا ہے حصہ پنجم (Fifth Block)
کالم 1 (دائیں):
میثم اور مظہر عابدی دلیل چاہئے
جب جہاں جسے نجات کی سبیل چاہئے
اُس کو مشورہ یہ دو ورد رات دن کرو
بس یہی نجات ہے اگر تو کہہ رہا ہے کالم 2 (درمیان):
حُسینؑ یا حُسینؑ یا حُسینؑ یا حُسینؑ
کرتے رہیں اہل عزا
لب پہ رہے ذکر تیرا
تجھ سے کریں یونہی وفا
تیرے عزادار سدا کالم 3 (بائیں):
حُسینؑ تیرے لئے
عقیدہ بس یہ کہے حُسینؑ تیرے لئے
صدا یہ دل سے اُٹھے حُسینؑ تیرے لئے
یہ ہاتھ خلق ہوئے حُسینؑ تیرے لئے
حُسینؑ یہ دِل دھڑکتا رہے حُسینؑ تیرے لئے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.