Phir baqayya ko
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Mir Hasan Mir
العجل اے یوسف زہرا
پھر بقیع کو ہم بنائیں گے
جب امام زمانہ آئیں گے
قبر زہرا کی ہوگی جب تعمیر
انبیاء سب بلائے جائیں گے
پھر بقیع کو ہم۔۔۔
صحن ام البنین کے اندر
پانی پیاسوں کو ہم پلائیں گے
پھر بقیع کو ہم۔۔۔
قبر بیمار کربلا کے قریب
ایک صحن شفا بنائیں گے
پھر بقیع کو ہم۔۔۔
عشق باقر میں اور صادق میں
ایک دارالقلم بنائیں گے
پھر بقیع کو ہم۔۔۔
یاد قاسم میں قبر شبر پر
آنسوؤں کے دیے جلائیں گے
پھر بقیع کو ہم۔۔۔
ہم بقیع میں مثل باب جواد
بارہ باب کرم بنائیں گے
پھر بقیع کو ہم۔۔۔
اپنے مولا حسن کا دسترخوان
زائروں کے لئے بچھائیں گے
پھر بقیع کو ہم۔۔۔
قبر زہرا پہ پرچم عباس
خود امام زماں لگائیں گے
پھر بقیع کو ہم۔۔۔
ہاں بقیع میں پھر تکلم و شمس
کفش برداری کرنے جائیں گے
پھر بقیع کو ہم۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.