Nana rab ke waaste
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Farhan Ali Waris
زہرا ہاے زہرا
زہرا نبی اداس مدینہ اداس ہے
کمسن حسین نانا کے روضے پہ آ گیا
نانا میرے نانا میں حسین
نانا رب کے واسطے سن میری دعا
بیمار ہے یہ ماں میری دکھیا کو دے شفا
جڑ سکتی ہے تو جوڑ دے اماں کی پسلیاں
امت نے میری ماں کو زخمی بہت کیا
نانا رب کے واسطے۔۔۔
لگتے رہے طمانچے میں دیکھتا رہ گیا
بےبس حسین رہ گیا ماں کو بچا نہ سکا
نانا رب کے واسطے۔۔۔
دیوار و در کے درمیاں ماں پس کے رہ گیء
چلا رہی تھی درد سے محسن گزر گیا
نانا رب کے واسطے۔۔۔
لیتی جب بھی سانس تو دکھتی ہے پسلیاں
ماں کا یہ حال دیکھ کر پھٹتا ہے دل میرا
نانا رب کے واسطے۔۔۔
پہلو کے درد کے سبب سو بھی نہیں سکی
بچے نہ روے اس لیےء چھپ چھپ کے کی بکا
نانا رب کے واسطے۔۔۔
امت نہیں سمجھ سکی رتبہ بتول کا
دربار میں بتول کو جھٹلا دیا گیا
نانا رب کے واسطے۔۔۔
فرحان اور مظہر و ناشاد رو دیےء
سن کر یہ بین کانپ اٹھا روضہ رسول کا
نانا رب کے واسطے۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.