Mujhe jaana hoga
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Sajid Jafri
ہاے مظلومہ فاطمہ زہرا
روکے کہتی تھی یہ زہرا مجھے جانا ہوگا
کیا ستم ہو گےء بابا کو بتانا ہوگا
زخم پہلو پہ ہے موجود نہ دیکھے حیدر
مجھکو معلوم ہے مر جاییں گے وہ گھٹ گھٹ کر
زخم یہ ان کو کسی طور چھپانا ہو گا
روکے کہتی تھی یہ۔۔۔
بس یہی سوچ کے دل ڈوب رہا ہے میرا
کیسا ماحول تھا دربار کا دیکھا نہ گیا
میری زینب کو تو بازار بھی جانا ہو گا
روکے کہتی تھی یہ۔۔۔
مجھکو دربار میں جھٹلایا میرا در بھی جلا
میرا محسن نہ رہا کوئی سہارا نہ رہا
میرے بیٹے میرے مہدی تمہیں آنا ہو گا
روکے کہتی تھی یہ۔۔۔
پسلیاں ٹوٹ گئی ہے میں نہیں اٹھ پاتی
سانس لینے میں بھی ہوتی ہے مجھے دشواری
اے خدا پاس تجھے اپنے بلانا ہو گا
روکے کہتی تھی یہ۔۔۔
جلتے دروازے کو دیکھا ہے حسن نے مجھ پر
اس لئے روتا ہے تنہائی میں میرا یہ پسر
اس کو لے آؤ گلے اپنے لگانا ہوگا
روکے کہتی تھی یہ۔۔۔
میں نے بس اتنا کہا چھوڑ دو شوہر کو میرے
یہ خبر تھی نہیں بدلے میں طرفداری کے
تازیانہ مجھے بازو پہ بھی کھانا ہو گا
روکے کہتی تھی یہ۔۔۔
رو پڑی فاطمہ زینب سے سنی جب یہ فغاں
کربلا جاؤں گی کیسے میں اکیلی اماں
ہر جگہ ساتھ تمہیں میرے نبھانا ہو گا
روکے کہتی تھی یہ۔۔۔
بس یہی سوچ کے فضائل کی ہے آنکھیں پر نم
کیسے روتے تھے سبھی بچے سنا یہ جس دم
الوداع اے میرے بچوں مجھے جانا ہو گا
روکے کہتی تھی یہ۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.