Mohsin ne kaha rokar
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Irfan Hussain
فرزند زہرا کا تھا یہ نوحہ
دروازے کے گرنے سے جو پسلیاں ٹوٹی ہے
میں دیکھ رہا ہوں وہ کس طرح تڑپتی ہے
ہے درد بھرا منظر اماں ہے مصیبت میں
محسن نے کہا روکر اماں ہے مصیبت میں
پہلو پہ گرا ہے در اماں ہے مصیبت میں
اماں کو کمینوں نے کچھ ایسے رلایا ہے
ہنس ہنس کے لعینوں نے دروازہ جلایا ہے
دل پر ہے رواں خنجر اماں ہے مصیبت میں
محسن نے کہا روکر۔۔۔
شانوں پہ لعینوں نے درے بھی لگاے ہیں
تلوار کے قبضے سے کچھ زخم بھی آے ہیں
محفوظ نہیں ہے سر اماں ہے مصیبت میں
محسن نے کہا روکر۔۔۔
بابا کو بلاتی ہے رو رو کے میری اماں
حیدر کو بلاتی ہے مہدی کو کبھی اماں
برپا ہے عجب محشر اماں ہے مصیبت میں
محسن نے کہا روکر۔۔۔
جلتی ہُوئی سینے میں اک کیل چبھی ہے جب
یاد آیا ہے اماں کو اکبر کا تڑپنا تب
اکبر کی مصیبت پر اماں ہے مصیبت میں
محسن نے کہا روکر۔۔۔
عرفان ہے اماں کو میری بھی مصیبت کا
ناصر تھا میں اماں کا پر کوئی نہیں میرا
اک کیل کے نیزے سے بیٹا ہے مصیبت میں
محسن نے کہا روکر۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.