Mohamed ke shehr
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Ameer Hasan Aamir
گھر کس کا جل رہا ہے محمد کے شہر میں
یہ کون رو رہا ہے محمد کے شہر میں
کیسا یہ وقت آیا کوئی جانتا نہیں
بیٹی نبی کی ہے کوئی پہچانتا نہیں
مظلوم فاطمہ ہے محمد کے شہر میں
گھر کس کا جل رہا ہے۔۔۔
پیارے نبی نے جسم کا ٹکڑا کہا جسے
تعظیم جس کی کرتے تھے اس کی ہی پشت پہ
دروازہ گر رہا ہے محمد کے شہر میں
گھر کس کا جل رہا ہے۔۔۔
زہرا کو ایک درد کا مرحم نہ مل سکا
کہتا ہے پر ہر ایک مسلمان برملہ
ہر درد کی دوا ہے محمد کے شہر میں
گھر کس کا جل رہا ہے۔۔۔
بعد رسول قدر نہ جانی بتول کی
دربار میں کھڑی ہے نشانی رسول کی
محروم فاطمہ ہے محمد کے شہر میں
گھر کس کا جل رہا ہے۔۔۔
بابا کے پاس بیٹی کی تربت نہ بن سکی
ہے کوئی چشمِ بینا جو انصاف سے کہے
یہ کیا ستم ہوا ہے محمد کے شہر میں
گھر کس کا جل رہا ہے۔۔۔
کس نے گلے میں ڈالی ہے حیدر کے رسیاں
ٹوٹی ہے کیسے فاطمہ زہرا کی پسلیاں
کیا حادثہ ہوا ہےمحمد کے شہر میں
گھر کس کا جل رہا ہے۔۔۔
افسوس کلمہ گویوں نے اس کو نہیں سنا
رہتا تھا جو بتول کے ہونٹوں پہ مرثیہ
وہ اب بھی گونجتا ہے محمد کے شہر میں
گھر کس کا جل رہا ہے۔۔۔
اللّٰہ رے بقیہ کے غربت وہ بے کسی
صدیاں گزر گیء ہے مگر آج بھی کوئی
گھٹ گھٹ کے رو رہا ہے محمد کے شہر میں
گھر کس کا جل رہا ہے۔۔۔
عامر یہ کلمہ گویوں نے سونچا نہیں کبھی
عینی جنابِ فاطمہ جان رسول کی
مرقد پہ بھی جفا ہے محمد کے شہر میں
گھر کس کا جل رہا ہے۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.