Mere baba dekh
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Mir Rehan Abbas
زہرا یہ بین کرتی تھی قبر رسول پر
ظلم و ستم کی حد ہوی بابا بتول پر
در کو گرا کے توڑی ہے زہرا کی پسلیاں
لمحہ بہ لمحہ جاتی ہے زہرا کی ہاے جاں
پسلیاں ٹوٹی ہوی ہے درد کب شہ پاے گی
میرے بابا دیکھ لینا فاطمہ مر جاۓ گی
آپ بھی رویینگے بابا دیکھ کر چہرہ میرا
نیل ہے رخسار اب تک آنکھ ہے میری سیاہ
زخم جب سیلی کی زہرا آپ کو دکھلاے گی
میرے بابا دیکھ لینا فاطمہ مر جاۓ گی
پسلیاں ٹوٹی ہوی ہے۔۔۔
کس طرح در کو گرایا کس طرح مارا مجھے
کس طرح دیوار و دَر میں ہاے ہے پیسا مجھے
ہر ستم بیٹی تمہاری آپ کو بتلاے گی
میرے بابا دیکھ لینا فاطمہ مر جاۓ گی
پسلیاں ٹوٹی ہوی ہے۔۔۔
کب یہ سوچا تھا مسلمان اس قدر گر جائیں گے
مجھکو دربار ستم میں بے خطا بلودییں گے
ایک صدیقہ کو امت اس طرح جھٹلاے گی
میرے بابا دیکھ لینا فاطمہ مر جاۓ گی
پسلیاں ٹوٹی ہوی ہے۔۔۔
سامنے بچوں کے مارا کیا بتاؤں بابا جاں
درد سے تڑپتی بہت ہے سامنے بچوں کے ماں
یاد اس منظر کی انکو ہر گھڑی رلواے گی
میرے بابا دیکھ لینا فاطمہ مر جاۓ گی
پسلیاں ٹوٹی ہوی ہے۔۔۔
مجھکو جب آواز دیں گے میرے بچے بے اماں
توڑ کر بند کفن کو آے گی مظلومہ ماں
اپنے بچوں سے گلے پھر فاطمہ لگ جاے گی
میرے بابا دیکھ لینا فاطمہ مر جاۓ گی
پسلیاں ٹوٹی ہوی ہے۔۔۔
داغ سیلی کے کسی کو بابا دکھلاتی نہیں
پسلیاں ٹوٹی مگر حیدر کو بتلاتی نہیں
درد پہلو کا یہ زہرا قبر تک لے جاے گی
میرے بابا دیکھ لینا فاطمہ مر جاۓ گی
پسلیاں ٹوٹی ہوی ہے۔۔۔
جیتے جی حیدر کے مجھ پر ہر ستم ہوتا رہا
ٹوٹا یہ پہلو کبھی تو تازیانہ بھی لگا
حشر تک غربت علی کی خون بھی رلواے گی
میرے بابا دیکھ لینا فاطمہ مر جاۓ گی
پسلیاں ٹوٹی ہوی ہے۔۔۔
سامنے ٹکڑے کرے گا آپ کی ظالم سند
مجھکو دے گی چنتے چنتے اس طرح کا غم سند
چند لمحوں میں ضعیفہ فاطمہ ہو جاے گی
میرے بابا دیکھ لینا فاطمہ مر جاۓ گی
پسلیاں ٹوٹی ہوی ہے۔۔۔
دانش و ریحان رو کر بس کرو ہر دم دعا
نوکری تسلیم کر لے کاش بی بی فاطمہ
بالیقین ایسا ہوا تو آخرت بن جاے گی
میرے بابا دیکھ لینا فاطمہ مر جاۓ گی
پسلیاں ٹوٹی ہوی ہے۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.