Mera mohsin na raha
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Nasir Asghar Party
ہاتھ پہلو پر رکھا اور یہ زہرا نے کہا
میرا محسن نہ رہا
پسلیاں ٹوٹ گئیں ایسے دروازہ گرا
میرا محسن نہ رہا
پسلیاں ٹوٹنے کا غم ہی نہیں مجھ کو کوئی
قتل پہلو میں ہوئی آج یہ اولاد میری
جیتے جی مار گیا مجھ کو بس یہ صدمہ
میرا محسن نہ رہا۔۔۔
دیکھا دروازے کے نیچے جو مجھے روتے ہوئے
پاؤں دروازے پہ رکھ رکھ کے ستمکر گزرے
اتنی تکلیف میں بھی میں نے بس دی یہ صدا
میرا محسن نہ رہا۔۔۔
در جو پہلو سے وہ فضہ نے ہٹایا آکر
بولیں زہرا میرے بچوں کو سنبھالو جاکر
اٹھنا مشکل ہے بہت ظلم یہ کیسا ہوا
میرا محسن نہ رہا۔۔۔
جب رسن باندھ کے گردن سے علی کو کھینچا
آئیں ظالم سے بچانے کے لئے جب زہرا
تازیانہ بھی سہا پر علی سے نہ کہا
میرا محسن نہ رہا۔۔۔
اپنا ہر زخم علی سے بھی چھپانا ہے مجھے
اب اسی حال میں دربار بھی جانا ہے مجھے
کتنی مجبور ہوں میں وقت کیسا ہے پڑا
میرا محسن نہ رہا۔۔۔
بعد بابا کے مدینہ یوں بدل جائے گا
راہ میں کوئی طمانچہ بھی مجھے مارے گا
میرے بابا کا مجھے ایسے پر سہ ہے ملا
میرا محسن نہ رہا۔۔۔
خم کمر اور میرے بالوں میں سفیدی ہوگی
مجھ پہ اٹھارہ برس میں ہی ضعیفی ہوگی
آج زہرا کیلئے غم کا آغاز ہوا
میرا محسن نہ رہا۔۔۔
اب بھی ذیشان یہ آتی ہے بقیعہ سے صدا
اپنے مہدی کو بتاؤں گی وہ جب آۓ گا
جتنے دکھ میں نے سہے غم ہے یہ سب سے بڑا
میرا محسن نہ رہا۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.