Mehman hoo karbala
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Safdar Abbas
رقم ہے واقعہ تاریخ میں لوگوں ایسے
دے چکے غسل و کفن فاطمہ زہرا کو علی
رو کے پھر آپ نے حسنین سے زینب سے کہا
آخری وقت ہے دیدار کرو ماں کا سبھی
سن کے بابا کی صدا آے حسن اور زینب
اور نہ میت کے قریب آے حسین ابنِ علی
کربلا کا ہوں میں مہمان صدا دو اماں
روکے شبیر یہ بولے کہ میں آؤں گا تبھی
اماں اماں مہمان ہوں میں کربوبلا کا
اک بار صدا دے کہ کلیجے سے لگالوں
دل کو میں سنبھالوں گا مجھے تم تو سنبھالو
جو آگ ہے سینے میں زرا اسکو بجھالو
ہے آخری دیدار صدا دیکے بلالو
یہی ہوگا جینے کے لئے میرا سہارا
اماں اماں مہمان ہوں۔۔۔
پہلے ہی مقدر میں بہت رنج و الم تھے
اب تم بھی مجھے چھوڑ کے جاتی ہو جہاں سے
قابو نہ رہا قلب پہ غم ٹوٹے ہیں ایسے
سب جانتا ہوں آپ نے صدمہ جو اٹھاے
کیسے بھولوں میں آپ کے صدموں کو خدارا
اماں اماں مہمان ہوں۔۔۔
اک دن میں بہتر کے اٹھاؤں گا میں لاشے
شکوہ نہ مگر لب پہ میرے ہوگا خدا سے
کھو جاے نگے اس دشت میں سب گود کے پالے
اصغر ہوکے یا قاسم ہوکے یا زینب کے دلارے
دنیا میری اس طرح اجاڑیں گے یہ ادا
اماں اماں مہمان ہوں۔۔۔
چھن جاے گی ہر چیز میری دشت بلا میں
خون ہوگا جواں لال کا زینب کی ردا میں
ہو جاؤں گا بے آس جو میں دشت بلا میں
ھل من کی صدا گونجے گی اس وقت فضا میں
اس دم کوئی نہ آکے مجھے دیگا سہارا
اماں اماں مہمان ہوں۔۔۔
کھو جاےنگے سب کربوبلا میں میرے اطفال
عباس سا بھای ہوکے اکبر سا جواں لال
ہو جاےنگے اس وقت بہن کا بھی برا حال
ہو جاؤں گا جس وقت سر دشت میں پامال
ہوگا ضامن زینب کے لےء نام خدا کا
اماں اماں مہمان ہوں۔۔۔
بازار میں زینب کو پھراےنگے ستمگر
ہر موڑ پہ اولاد علی کھاے گی پتھر
کانٹوں پہ چلے گا وہ میرا عابد مضطر
گر جاے گی ناقے سے سکینہ میری دختر
تم ہی تو پھر بچی کو وہاں دوگی دلاسہ
اماں اماں مہمان ہوں۔۔۔
مظہر میں لکھوں لفظ وہ قرطاس پہ کیسے
جب بند کفن کھلنے لگے بنت نبی کے
صفدر یہ کہا بی بی نے ہاے میرے بچے
لگ جا میرے سینے سے میرے نازوں کے پالے
کیسے ہوگا کربل میں میرا لال اکیلا
اماں اماں مہمان ہوں۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.