Mehman hai chand
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Safdar Abbas
مہمان ہے چند روز کی زہرا اباالحسن
ہے آپ کے حوالے یہ کنبہ اباالحسن
رنج و الم مصائب و فرقت وہ سسکیاں
سب ختم ہونے والی ہے زہرا کی سختیاں
لینے کو آنے والے ہیں بابا اباالحسن
ہے آپ کے حوالے یہ کنبہ اباالحسن
مہمان ہے چند روز کی۔۔۔
تکلیف میرے رونے سے امت کو تھی بڑی
شکوہ تھا سب کو گریہء زہرا سے یا علی
سوے گا اب سکوں سے مدینہ اباالحسن
ہے آپ کے حوالے یہ کنبہ اباالحسن
مہمان ہے چند روز کی۔۔۔
در پر لگی تھی آگ ہر ایک سمت تھا دھواں
دیوار و در کے فاطمہ زہرا تھی درمیاں
میری مدد کو کوئی نہ آیا اباالحسن
ہے آپ کے حوالے یہ کنبہ اباالحسن
مہمان ہے چند روز کی۔۔۔
جب ہو رہا تھا مجھ پہ مسلسل ستم شدید
پہلو شکستہ ہو گیا محسن ہوی شہید
ماں بھی نہ کہہ سکا میرا بچہ اباالحسن
ہے آپ کے حوالے یہ کنبہ اباالحسن
مہمان ہے چند روز کی۔۔۔
لگتی ہے پیاس سخت میرے دل کے چین کو
راتوں میں اٹھ کے پانی پلانا حسین کو
ہوے نہ اس پہ پیاس کا غلبہ اباالحسن
ہے آپ کے حوالے یہ کنبہ اباالحسن
مہمان ہے چند روز کی۔۔۔
شہزادیوں سے میرے نہ ہر گز ہو بے خبر
میری جدائی کا کبھی ان پر نہ ہو اثر
سمجھے نہ خود کو وہ کبھی تنہا اباالحسن
ہے آپ کے حوالے یہ کنبہ اباالحسن
مہمان ہے چند روز کی۔۔۔
کمسن ہے گھر میں ماں کی جو محسوس ہو کمی
تاریکیوں میں شب کی خدارا کبھی کبھی
بچوں کو میری قبر پہ لانا اباالحسن
ہے آپ کے حوالے یہ کنبہ اباالحسن
مہمان ہے چند روز کی۔۔۔
یہ التجاء ہے آپ سے اے شیر ذوالجلال
غسل و کفن کے ساتھ ہو اس بات کا خیال
شب میں ہی اٹھے میرا جنازہ اباالحسن
ہے آپ کے حوالے یہ کنبہ اباالحسن
مہمان ہے چند روز کی۔۔۔
الطاف یہ وصیتیں زہرا کا تھا بیاں
صفدر جو سن کے روتے تھے مولاے دو جہاں
بی بی نے مرتے وقت پکارا اباالحسن
ہے آپ کے حوالے یہ کنبہ اباالحسن
مہمان ہے چند روز کی۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.