Ye sochta hoo
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Sajjad (a.s) recited by Fateh Ali Khan
یہ سونچتا ہوں کہ عابد کا حال کیا ہوگا
اسیر ہوکے وہ جب شام سے گیا ہوگا
سنا ہے شام میں جاتے ہی خون رونے لگا
نہ جانے شمر نے اس وقت کیا کہا ہوگا
---یہ سونچتا ہوں
گلے کی طوق نے عابد کو کیا جھکانا تھا
وہ اپنے کھوئے ہوئے لال ڈھونڈتا ہوگا
---یہ سونچتا ہوں
وہ ظلم دیکھیں ہیں سجاد نے حسین کے بعد
مجھے یقین ہے اب تک بھی رو رہا ہوگا
---یہ سونچتا ہوں
وہ یاد کرتا تو ہوگا وطن کی شاہی کو
بہن کو دفن جو پردیس میں کیا ہوگا
---یہ سونچتا ہوں
جو غور کیجئے تو عابد بشر نہیں لگتا
میرے خیال میں دکھ درد کا خدا ہوگا
---یہ سونچتا ہوں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.