Mayyat se fatema
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Mukhtar Hussain Fatehpuri
بے بسی ہم کو چھوڑ کے گریہ چلی گیء
اللہ نے بلا لیا اماں چلی گیء
میت سے فاطمہ کی جو لپٹے رہے حسین
اماں کی بند آنکھوں کو روتے رہے حسین
اماں سے کہدے بابا کے اٹھ جائیں ایک بار
خاموش کیوں ہے باتیں کریں ہوتا ہوں نثار
فریاد میری سن لو یہ کہتے رہے حسین
میت سے فاطمہ کی۔۔۔
ایک بار مجھکو ہاتھوں سے کھانا کھلا دو ماں
میں ہوں حسین مجھکو تو سینے لگاؤ ماں
کچھ بولتی نہیں ہے تڑپتے رہے حسین
میت سے فاطمہ کی۔۔۔
میرا خیال رکھے گا کون اب تمہارے بعد
پانی مجھے پلاے گا کون اب تمہارے بعد
حسرت سے بس جنازے کو تکتے رہے حسین
میت سے فاطمہ کی۔۔۔
کیسے جیوں گا اماں یہاں پر تیرے بغیر
ویرانیاں بھی کاٹیں گی در در تیرے بغیر
آنسوں بہا کے بین یہ کرتے رہے حسین
میت سے فاطمہ کی۔۔۔
بن ماں کے زندگی میں اندھیرا ہے چھا گیا
یہ زیست سے ہماری اجالوں کو کھا گیا
رو رو کے حال دل کا سناتے رہے حسین
میت سے فاطمہ کی۔۔۔
تم کو خدا کا واسطہ دیتا ہے میرا دل
تم کو کفن میں دیکھ کے پھٹتا ہے میرا دل
آنکھوں کو کھولو ماں سے کہتے رہے حسین
میت سے فاطمہ کی۔۔۔
سایب وہ شور و شین وہ بچوں کی تھی فغاں
ٹکڑے کلیجے ہوتا تھا روتا تھا آسماں
مختار رو رو ماں کو بلاتے رہے حسین
میت سے فاطمہ کی۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.