Marhaba
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Shahid Baltistani
مرحبا خیرالنسا یا زہرا
بضعت خیرالوریٰ یا زہرا
ایسی ماں جس پہ میری ماں قرباں
جس کے قدموں کی دھول ارض و سماں
جس کے بیٹے شباب اہلِ جناں
جس کا شوہر ہے کل کا کل ایماں
باپ فخر انبیاء یا زہرا
مرحبا خیرالنسا۔۔۔
ایسی بیٹی کے باپ کی ماں ہے
تو تو قلب رسول میں جاں ہے
تیری تعظیم اس پہ لازم ہے
جس پہ اترا خدا کا قرآں ہے
اے کنیز کبریا یا زہرا
مرحبا خیرالنسا۔۔۔
جس نے گیارہ امام پالے ہیں
صحن کعبہ کے جو اجالے ہیں
ہاے چکی کی وہ مشقت تھی
دست زہرا میں یہ جو چھالے ہیں
دین جس کے گھر پالا یا زہرا
مرحبا خیرالنسا۔۔۔
جو خدیجہ کے قلب کی دھڑکن
خلد سے جو منگاے پیرہن
تارا اترا جہاں سلامی کو
دو جہاں میں ہے وہ تیرا آنگن
یہ ہے تیرا مرتبہ یا زہرا
بے زروں کو وقار بوزر دے
تشنہ کاموں کو جام کوثر دے
تو ہے کون و مکاں کی شہزادی
تو زمیں کو بھی آسماں کر دے
تو اگر کر دے دعا یا زہرا
حب شبیر میں جو قتل ہوے
ان شہیدوں کی مغفرت کے لئے
تیری نظر کرم ضروری ہے
تیرے بابا رسول کے صدقے
کر رہے ہیں التجاء یا زہرا
مرحبا خیرالنسا۔۔۔
تو نے جس قوم کی دعا مانگی
ہے اثر سارے ماتمی اس کی
خون اپنا بہا رہے ہیں جو
چاہیےء ان کو تیری خوشنودی
چاہیےء تیری رضا یا زہرا
مرحبا خیرالنسا۔۔۔
دل تیرا بر سرِ سناں بی بی
گرتا لمحوں میں آسماں بی بی
بد دعا تو کہیں جو کر دیتی
خاک ہو جاتا یہ جہاں بی بی
ڈوب جاتی کربلا یا زہرا
مرحبا خیرالنسا۔۔۔
رویا ریحان اعظمی کا قلم
لکھے قرطاس پر جو تیرے علم
کرب سے کربلا ہوا ہے دل
خون ٹپکا نگاہ سے پیہم
ہو سکے نہ حق ادا یا زہرا
مرحبا خیرالنسا۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.