Mai jaa rahi hoo
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Mukhtar Hussain Fatehpuri
یہ کہہ رہی تھی فاطمہ
ہے آخری میرے صدا
میں جا رہی ہوں یا علی
حافظ میرے گھر کے ہو تم
حافظ تمہارا ہے خدا
میں جا رہی ہوں یا علی
درد اٹھاتی ہی رہی
ہر ضرب پہ خاموش تھی
تم سے شکایت ہی نہ کی
میں اب نہیں جی پاؤں گی
اک زخم ہے ایسا لگا
میں جا رہی ہوں یا علی
یہ کہہ رہی تھی فاطمہ۔۔۔
اس ظلم کی عادی نہ تھی
کیا میں نبی زادی نہ تھی
قسمت کی شہزادی نہ تھی
میں صبر بھی کرتی رہی
پھر بھی ستم بڑھتا رہا
میں جا رہی ہوں یا علی
یہ کہہ رہی تھی فاطمہ۔۔۔
امت سے ناتہ توڑ کے
دنیا سے منہ کو موڑ کے
خالق سے رشتہ جوڑ کے
بچوں کو تنہا چھوڑ کے
کرتی ہوی آہ و بکا
میں جا رہی ہوں یا علی
یہ کہہ رہی تھی فاطمہ۔۔۔
یہ زینب و کلثوم ہے
کمسن ہے اور معصوم ہے
میری طرح مظلوم ہے
پردہ ہے ان کی زندگی
ہونے نہ پاے بے ردا
میں جا رہی ہوں یا علی
یہ کہہ رہی تھی فاطمہ۔۔۔
لیتی ہوں جب میں سسکیاں
آتی ہے مجھکو ہچکیاں
ٹوٹی ہوی ہیں پسلیاں
میت کو میری قبر میں
آہستہ سے رکھنا زرا
میں جا رہی ہوں یا علی
یہ کہہ رہی تھی فاطمہ۔۔۔
میں سوچتی ہوں یا علی
پاس ان کے جب میں جاؤں گی
گزرے گی کیا بابا پہ بھی
رخ پر طمانچوں کے نشاں
دیکھے گا جب بابا میرا
میں جا رہی ہوں یا علی
یہ کہہ رہی تھی فاطمہ۔۔۔
جو احمد مختار کی
بیٹی تھی اے ماجد وہی
ظلم و ستم سہتی رہی
رونے لگے شیر خدا
سن کر یہ زہرا کی صدا
میں جا رہی ہوں یا علی
یہ کہہ رہی تھی فاطمہ۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.