Madad karo fizza
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Mir Hasan Mir
مدد کرو فضہ، مدد کرو فضہ
شکستہ پہلو سے میرے یہ در ہٹا دو خدارا
مدد کرو فضہ
تمہاری زحمتیں جلدی سے اب تمام کروں
میں جاتے جاتے جہاں سے انہیں سلام کروں
وہ دیکھو آ گئے بابا اٹھا دو دے کے سہارا
مدد کرو فضہ۔۔۔
گرا ہے ٹوٹ کے آنگن میں گوشوارہ میرا
ہے کان زخمی ستمگر نے اس طرح مارا
علی نہ دیکھے خدارا چھپا دو زخم یہ میرا
مدد کرو فضہ۔۔۔
چلو مدینے میں ایک ایک در پہ جائیں گے
غدیر کیا ہے انہیں یاد ہم دلائیں گے
فدک تو چھن گیا میرا یہ حق نہ چھینیں علی کا
مدد کرو فضہ۔۔۔
مریض موت کے جیسی نحیف لگتی ہوں
میں آج تم سے زیادہ ضعیف لگتی ہوں
لگا ہے جب سے طمانچہ مجھے نظر نہیں آتا
مدد کرو فضہ۔۔۔
سہارا دے کے مجھے لے چلو خدارا وہاں
وہ رسی باندھ کے حیدر کو لے گئے ہیں جہاں
نہ اب ہو دیر خدارا
ہے میرا مولا اکیلا
مدد کرو فضہ۔۔۔
یہ بات سوچ کے دل غم سے پارہ پارہ ہے
حسن کے سامنے ظالم نے مجھکو مارا ہے
بتا دو کیسے کرونگی بھلا میں سامنا اسکا
مدد کرو فضہ۔۔۔
میں بال کھول کے عرش علی ہلا دونگی
ابوالحسن کو نہ چھوڑا تو بد دعا دونگی
دعا کے واسطے میرا یہ ہاتھ اٹھا دو خدارا
مدد کرو فضہ۔۔۔
ہوئی یہ کہہ کے تکلم خموش وہ بی بی
میں اپنے لال سے رخصت نہ ہو سکوں گی کبھی
لٹا دو جانب قبلہ حسین آتا ہی ہوگا
مدد کرو فضہ۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.