Maa maa hoti hai
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Raza Abbas Zaidi
وقت نزدیک تھا آخری رات تھی
زخمی زہرا نے فضہ کو آواز دی
آئی فضہ تو زہرا نے رو کر کہا
اب تمہارے حوالے ہے یہ گھر میرا
تم کو معلوم ہے میرا حال اے بہن
میرے بچوں کا رکھنا خیال اے بہن
یہ فضہ پکاری بتائیں یہ بی بی
کمی کیسے ماں کی میں پوری کرونگی
ماں ماں ہوتی ہے
میں بھولی نہیں آپکا گھر چلانا
وہ اک وقت میں دو فریضے نبھانا
وہ چکی چلانا وہ جھولا جھلانا
کبھی آپکے بن نہ گزرا کوئی دن
مجھے اماں فضہ وہ کہتے ہیں لیکن
ماں ماں ہوتی ہے
وہ گودی میں لیکر اسے پیار کرنا
وہ کہنا میرے لال سو جا حسینا
وہ آواز سنتے ہی بیٹے کا سونا
میں جب اسکو لوری سناؤں گی بی بی
کہاں سے وہ آواز لاؤں گی بی بی
ماں ماں ہوتی ہے
ہو پیاسا تو پانی پلادوں گی بی بی
میں کھانا بھی اسکو کھلادونگی بی بی
سویرے میں چہرہ دھلا دونگی بی بی
گلے سے لگالوں وہ روٹھے مناؤں
مگر ماں کی خوشبو کہاں سے میں لاؤں
ماں ماں ہوتی ہے
اے بی بی وہ در جب اٹھایا تھا میں نے
شکستہ ہے پہلو یہ دیکھا تھا میں نے
وہ جب آپ سے حال پوچھا تھا میں نے
نہ غم پسلیوں کا نہ پہلو کا صدمہ
تھی یہ فکر محسن نہ مر جاۓ میرا
ماں ماں ہوتی ہے
کہا روکے فضہ نے اے شاہ زادی
وہ چھپ چھپ کے روتا ہے غربت پہ ماں کی
نشاں انگلیوں کے ہیں چہرے پہ اب بھی
جنازے پہ آکے وہ چہرہ جو دیکھے
میں اسوقت اس کو سنبھالونگی کیسے
ماں ماں ہوتی ہے
انہیں شامیوں سے بچالونگی بی بی
میں ہاتھوں کو چادر بنالوں گی بی بی
انہیں اپنے پیچھے چھپالوں گی بی بی
کھلے سر وہ آئے جو دربار جائے
چلی آئیے گا جو زینب بلائے
ماں ماں ہوتی ہے
جنازے پہ زہرا کے دیکھا یہ منظر
کہا جب یہ شبیر نے ماں سے روکر
اے اماں بلالو ہے بے چین دلبر
یہ سن کر کفن سے اٹھے ہاتھ ماں کے
یہ فضہ نے دیکھا تو بولی علی سے
ماں ماں ہوتی ہے
رضا اور ذیشان کیسا سماں تھا
وہ جب شمر نے شہ پہ خنجر چلایا
پہنچ کر یہ مقتل میں فضہ نے دیکھا
پسر کے سرہانے کہا فاطمہ نے
لحد چھوڑ آئی ہوں تجھکو بچانے
ماں ماں ہوتی ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.