Luti dunya ali
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Ghadeer Fatima
لٹی دنیا علی مرتضیٰ کی
شہادت ہو گیء ہے سیدہ کی
خدیجہ خلد میں نوحہ کناں ہے
دہائی دے رہی ہے وہ خدا کی
لٹی دنیا علی۔۔۔
ملے باغ فدک کا دل کو صدمہ
ستم یہ اور محسن نے قضا کی
لٹی دنیا علی۔۔۔
ہے غم میں مبتلا روح پیمبر
لحد تھرا رہی ہے مصطفیٰ کی
لٹی دنیا علی۔۔۔
ملے زخموں پہ اسکو زخم اتنے
ضرورت تھی بہت جس کو دوا کی
لٹی دنیا علی۔۔۔
تھا میت پر یہی زینب کا نوحہ
سزا پای ہے ہم نے کس خطا کی
لٹی دنیا علی۔۔۔
کہا حسنین نے قبر نبی پر
ارے نانا میری ماں نے قضا کی
لٹی دنیا علی۔۔۔
بہ وقت غسل میت روے حیدر
شکستہ پسلیاں تھی اہلیہ کی
لٹی دنیا علی۔۔۔
نہ لے کر جایےء مادر کو میری
پدر سے بیٹیوں نے التجاء کی
لٹی دنیا علی۔۔۔
مدینہ رو رہا تھا خوں کے آنسوں
اٹھی میت جو گھر سے فاطمہ کی
لٹی دنیا علی۔۔۔
مسلمانوں نہ مارو اس پہ پتھر
کہ میت ہے یہ بنت مصطفیٰ کی
لٹی دنیا علی۔۔۔
غمِ زہرا میں گریہ ہو رہا ہے
محرم ہے صفوں میں انبیاء کی
لٹی دنیا علی۔۔۔
رسولِ پاک کا گلشن ہے ضد میں
ستم کی آگ ہے ایسی بلا کی
لٹی دنیا علی۔۔۔
غمِ شہ پر رضا کیوں کر نہ روے
حقیقت جانتے ہیں کربلا کی
لٹی دنیا علی۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.