Jab rida sir say chini main sada deti rahi tu na aya Ghazi
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Sangat Ali Raza
جب ردا سر سے چھنی
میں صدا دیتی رہی
تو نہ آیا غازی
آل عمران کہاں اور زندان کہاں
لے بہن قید ہوئی تو نہ آیا غازی
آ گئی شام الم لٹ گئے اہل حرم
ریت پر جلتی ہوئی ہو گیا ٹھنڈا علم
پرسہ دینے کے لئے مجھ سے ملنے کے لئے
آ گئے بابا علی تو نہ آیا غازی
دھوپ میں تو تھا شجر تجھ سے آباد تھا گھر
ہے برہنہ میرا سر کیا نہیں تجھ کو خبر
اے علمدار وفا اس بہن کو بخدا
تجھ سے ڈھارس تھی بڑی تو نہ آیا غازی
کیا کہوں شیر میرے بے ردا ہم کو لئے
یہ مسلماں سارے شہر در شہر گئے
خلقت کوفہ کبھی خلقت شام کبھی
بارہا ہم پہ ہنسی تو نہ آیا غازی
کتنی بے بس تھی بہن اے شہنشاہ وفا
نام لے لے کے میرا جب یہ ظالم نے کہا
ناز تھا جس پہ تجھے اب بلاؤ نہ اسے
اور میں روتی رہی تو نہ آیا غازی
ہم کو پانی نہ ملے تیری خوشبو تو رہے
تیرے بازو نہ کٹیں چاہے مشکیزہ چھدے
یہ مگر ہو نہ سکا تیرے بازو ہیں جدا
مجھ پہ ہے تشنہ لبی تو نہ آیا غازی
کیا سکینہ سے کہوں اے میرے دل کے سکوں
ہائے پانی کے لئے بہہ گیا سب تیرا خوں
اب کوئی آس نہیں تو میرے پاس نہیں
رسی شانوں میں بندھی تو نہ آیا غازی
جب چلی شہہ پہ چھری اے میرے شیر جری
ہاتھ ملتی تھی بہن کچھ قدم دور کھڑی
کٹ گیا شہہ کا گلا ہائے بھائی نے صدا
تجھ کو ہر ضرب پہ دی تو نہ آیا غازی
قید خانے میں قضا جب سکینہ کو ملی
دے کے کرتے کا کفن بچی دفنائی گئی
اس گھڑی نام تیرا صورت ناد علی
بس میں دہراتی رہی تو نہ آیا غازی
رویا ریحان قلم کر کے یہ بات رقم
خون میں ڈوب گیا میرے غازی کا علم
زخمی زینب کا جگر خون فشاں شاہ کا سر
آئے خیموں میں شقی تو نہ آیا غازی
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.