Ummat ne baade
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Anj. Masoomeen
امت نے بعد احمد مرسل یہ کیا کیا
بے خوف انکی بیٹی کے گھر کو جلا دیا
برساے تیر جس کے جنازے پہ برملا
قبر نبی کے پہلو سے اس کو ہٹا دیا
امت نے بعد احمد۔۔۔
آرام گاہ مادر عباس بھی ہے یاں
جس نے خدا وفاؤں کا بن کر دکھا دیا
امت نے بعد احمد۔۔۔
سجاد ناتواں بھی ہے زہرا کے پاس دفن
بازارِ شام میں جسے در در پھرا دیا
امت نے بعد احمد۔۔۔
اک قبر امام جعفر صادق بھی ہیں یہاں
جس نے اصول دیں میں الہی پناہ دیا
امت نے بعد احمد۔۔۔
پہلو بھی ہے شکستہ میرا اور قبر بھی
امت نے یہ بھی بعد نبی ظلم ڈھا دیا
امت نے بعد احمد۔۔۔
ہم کو بھی اب سکون بھلا کیا ملے گا جب
آرام گاہ فاطمہ زہرا کو ڈھا دیا
امت نے بعد احمد۔۔۔
مہدی ہی آ کے تربت زہرا بنائیں گے
امت نے آج بنت نبی کو بھلا دیا
امت نے بعد احمد۔۔۔
تیرا کلام غم ہم میں ہے ڈوبا ہوا نجف
جس نے تو سنگ دل کو بھی آخر رلا دیا
امت نے بعد احمد۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.