Lailatul qadr hoo
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Kazmi Brothers
جب سے گرایا ظالم نے
مجھ پہ جلتا دروازہ
پل پل میں درد سے مرتی ہوں
آرام نہیں اک لحظہ
جو زخم دیےء ہیں امت نے
تا حشر رہیں گے تازہ
حسرت ہے رات کے پردے میں
میرا اٹھے پاک جنازہ
لیلتہ القدر ہوں میرا تابوت
یا علی رات کو اٹھانا تم
مجھکو جس جس نے بھی ستایا اسے
میری میت پہ نہ بلانا تم
ہے جگر دار ہے شہیدوں کے
یہ کلیجے چبانے والے ہے
میں ہوں مزدور ان کی نظروں سے
میری تربت کو بھی چھپانا تم
لیلتہ القدر ہوں۔۔۔
میرے پہلو کا زخم گہرا ہے
میرا شبیر سہہ نہ پاے گا
دفن کے وقت بھی میرا مولا
ہاتھ پہلو سے نہ ہٹانا تم
لیلتہ القدر ہوں۔۔۔
میرے بازو کے نیل دیکھ چکی
میری چادر سے خون پونچھ چکی
ان مصایب سے وہ بھی گزرے گی
کچھ نہ زینب سے اب چھپانا تم
لیلتہ القدر ہوں۔۔۔
جب سے زخمی ہوی ہوں میں مولا
وہ میری گود میں نہیں سوے
رات کے وقت میرے بچوں کو
میری تربت میں لے کے آنا تم
لیلتہ القدر ہوں۔۔۔
نام لے کے مجھے پکارا گیا
میرے گھر آکے مجھکو مارا گیا
تیری اماں بتول قتل ہوی
میرے عباس کو بتانا تم
لیلتہ القدر ہوں۔۔۔
پسلیاں توڑ دی ہے امت نے
تھک چکی ہوں میں ظلم سہتے ہوے
جا رہی ہوں میں پاس بابا کے
اب وہی مجھ سے ملنے آنا تم
لیلتہ القدر ہوں۔۔۔
کچھ تو عمران حق ادا ہوگا
صاحب العصر سے کرو وعدہ
جان دے دینا سر کٹانا مگر
حق زہرا کو مت چھپانا تم
لیلتہ القدر ہوں۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.