Laadli zahra
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Shahid Baltistani
اپنے بابا کی لاڈلی زہرا
چور زخموں سے ہو گیء زہرا
کوئی آیا نہیں بجھانے کو
جلتا در دیکھتی رہی زہرا
اپنے بابا کی لاڈلی۔۔۔
جانے کس طرح مارا ظالم نے
منہ کے بل خاک پر گری زہرا
اپنے بابا کی لاڈلی۔۔۔
تیرے رخ پر نشاں طمانچے کا
کاش زینب نہ دیکھتی زہرا
اپنے بابا کی لاڈلی۔۔۔
کربلا شام سامرہ مشہد
کتنے حصوں میں بٹ گئی زہرا
اپنے بابا کی لاڈلی۔۔۔
آگ سے جن کے جل گےء دامن
اک سکینہ ہے دوسری زہرا
اپنے بابا کی لاڈلی۔۔۔
ہے تصور میں غربت حیدر
سانس لیتی ہے آخری زہرا
اپنے بابا کی لاڈلی۔۔۔
منہ کے بل گر پڑے علی سن کر
اب جہاں میں نہیں رہی زہرا
اپنے بابا کی لاڈلی۔۔۔
رکھ کے میت لحد میں بولے علی
اب وہ زہرا نہیں رہی زہرا
اپنے بابا کی لاڈلی۔۔۔
اے تکلم ہے جانے قبر کہاں
اتنی بے کس ہے آج بھی زہرا
اپنے بابا کی لاڈلی۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.