Kyun chor jaati hai maan
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Raza Abbas Zaidi
گر چکا در فاطمہ پر
اب ہے زخمی محمد کی بیٹی
ہاے اک دن سر جھکائے
اپنے حجرے میں بیٹھی ہوی تھی
پھر حسین آ کے اماں سے کہنے لگے
آنکھ میں کیوں ہے آنسوں بتاؤ مجھے
فاطمہ نے کہا میرے نور نظر
آج اماں کی یاد آ رہی ہے مجھے
سن کے ماں کی صدا دل تڑپنے لگا
روکے شبیر نے فاطمہ سے کہا
کیوں چھوڑ جاتی ہے ماں
انگلی پکڑ کے چلایا
سینے سے اپنے لگایا
ان تین سالوں میں اماں
تم نے بہت کچھ سکھایا
ماں سے بچھڑ کے جیتے ہیں کیسے
کیا یہ سکھاتی ہے ماں
کیوں چھوڑ جاتی ہے ماں۔۔۔
دروازہ جب سے گرا ہے
پہلو شکستہ ہوا ہے
ٹوٹی ہوئ پسلیاں ہیں
شبیر سب جانتا ہے
تکلیف میں ہوں بچوں کو اپنے
کب یہ بتاتی ہے ماں
کیوں چھوڑ جاتی ہے ماں۔۔۔
اس فکر میں جاگ جانا
پیاسا نہ ہو میرا بیٹا
احساس ہے مجھکو اماں
کیا پیار ہوتا ہے ماں کا
راتوں کو اٹھ کر بیٹے کو اپنے
پانی پلاتی ہے ماں
کیوں چھوڑ جاتی ہے ماں۔۔۔
قصہ مجھے ایک ماں کا
بھیا حسن نے سنایا
بیٹا وہی سامنے تھا
جب ماں نے کھایا طمانچہ
اب اپنے گھر میں بیٹوں سے اپنا
چہرہ چھپاتی ہے ماں
کیوں چھوڑ جاتی ہے ماں۔۔۔
جب سے لگا تازیانہ
مشکل تھا مجھکو سلانا
جب ہاتھ دیکھا تمہارا
تب جا کے میں نے یہ جانا
ہو ہاتھ زخمی پھر بھی تھپک کر
لوری سناتی ہے ماں
کیوں چھوڑ جاتی ہے ماں۔۔۔
شبیر نے پھر صدا دی
کیا چھوڑ جاؤ گی تم بھی
کیوں ایسا کہتی ہو اماں
رہتی نہیں ماں کسی کی
اچھا بتاؤ کیا دور جا کے
پھر لوٹ آتی ہے ماں
کیوں چھوڑ جاتی ہے ماں۔۔۔
ماں نے کہا پھر یہ شبیر سے
ہر ماں تو آتی نہیں لوٹ کے
اے میرے دل میرے نور نظر
زہرا کا اب تم سے وعدہ ہے یہ
جب تم بلاؤ گے آے گی ماں
سینے سے تم کو لگاے گی ماں
کیوں چھوڑ جاتی ہے ماں۔۔۔
اک روز ایسا بھی آیا
تھا فاطمہ کا جنازہ
رخ سے کفن جب ہٹایا
شبیر نے ماں سے پوچھا
زیر کفن بھی آواز سن کر
آنسوں بہاتی ہے ماں
کیوں چھوڑ جاتی ہے ماں۔۔۔
بن ماں کے بچوں سے آکے
جب حال پوچھا علی نے
ہاے رضا اور ذیشان
شبیر رو رو کے بولے
اے بابا گھر میں لگتا نہیں دل
جب یاد آتی ہے ماں
کیوں چھوڑ جاتی ہے ماں۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.