Koun o makan may
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Hadi Ali Khan Muslim
کون و مکاں میں برپا ماتم ہے فاطمہ کا
مغموم ہے فضائیں روتا ہے زرہ زرہ
بے چین ہیں ہواییں اور کر رہی ہے گریہ
ہر سمت ہے اداسی ہر سمت ہے اندھیرا
چشمِ فلک ہے پرنم ویراں ہوا مدینہ
کون و مکاں میں برپا۔۔۔
بعد رسول اکرم کیا وقت آ پڑا تھا
ہر لمحہ تھے مصائب دل ٹکڑے ہو رہا تھا
اٹھارہ سال ک سن اور ہاتھ میں عصا تھا
ان آفتوں میں جینا زہرا کا حوصلہ تھا
کون و مکاں میں برپا۔۔۔
سہتی رہی مصیبت پیہم نبی کی بیٹی
کرتی تھی صبر ہر دم مظلوم شاہ زادی
پہلو شکستہ بی بی خود پیستی تھی چکی
دنیا سے جا رہی ہے خدمت میں مصطفٰی کی
کون و مکاں میں برپا۔۔۔
غربت کا ہے زمانہ کیسی یہ بیکسی ہے
مولاے دو جہاں پر افتاد یہ نیء ہے
مشکل کشاء پہ کیسی مشکل کی یہ گھڑی ہے
تنہائی مرتظی کی آنسوں بہا رہی ہے
کون و مکاں میں برپا۔۔۔
دیکھا جنازہ ماں کا روے حسین مضطر
آی صداے زہرا یہ ماں نثار تجھ پر
رونا تیرا گوارا کیسے کرے گی مادر
سینے سے میں لگا لوں آجا حسین دلبر
کون و مکاں میں برپا۔۔۔
زہرا کا تو جنازہ تاریک شب میں اٹھا
یاد آتے ہیں رشید اب بازار شام و کوفہ
وہ بیٹیاں علی کی بے چادری کا چرچہ
وہ عالم اسیری وہ اونٹ بے کجاوا
کون و مکاں میں برپا۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.