Khuda nigehdaar ya ali
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Mir Hasan Mir
تھا چہرہ زخمی شکستہ پہلو
عجب قیامت کی وہ گھڑی تھی
نبی کی بیٹی دم وصیت
علی سے جب رو کے کہہ رہی تھی
خدا نگہدار یا علی
خدا نگہبان یا علی
اے میرے مولا چھوڑ کے تنہا
جاتی ہے اب دختر نبی
خدا نگہدار یا علی
خدا نگہبان یا علی
غم تمہارا سیدہ کے ساتھ جائے گا
قبر میں تمہارا غم مجھے رلائے گا
پرسہ دینے بھی تمہیں کوئی نہ آئے گا
شہر مدینہ گھٹ کے ہے جینا
ہائے علی بے کسی تیری
خدا نگہدار یا علی
خدا نگہبان یا علی
ایک وہ دن تھا میں دلہن بن کے آئی تھی
آپ کے گھر نے میری عزت بڑھائی تھی
مل کے میرے ساتھ یہ بستی بسائی تھی
شام سے پہلے آپ کے گھر سے
فاطمہ خدا کے گھر چلی
خدا نگہدار یا علی
خدا نگہبان یا علی
دشمنان ابو تراب ہے یہاں تمام
تم پہ آنچ آئےگی پھر بھی نہ اے امام
فاطمہ نے کر دیا ہے ایسا انتظام
چاند سے بیٹے صدقے تمہارے
اب یہی ہے جھولی میں میری
خدا نگہدار یا علی
خدا نگہبان یا علی
بابا آئے تھے ابھی دوبارہ آئیں گے
کہہ رہے تھے کلمہ گو نہ اب ستائیں گے
فاطمہ تمہیں ہم آج لے کے جائیں گے
وعدہ کیا تھا بابا نے جس کا
آ گئی ہے اب وہی گھڑی
خدا نگہدار یا علی
خدا نگہبان یا علی
یاس سے ہیں دیکھتے مجھے وہ بار بار
کر لیا حسین اور حسن کو میں نے پیار
موت کر رہی ہے فاطمہ کا انتظار
ماں کو تڑپتے دیکھیں نہ بچے
سانسیں چل رہی ہیں آخری
خدا نگہدار یا علی
خدا نگہبان یا علی
امت نبی نے میرا حال یہ کیا
جلتا در بتول پر گرا دیا گیا
تازیانہ بھی لگا ہے ہاتھ بھی اٹھا
پہلو شکستہ بازو شکستہ
فاطمہ تو زخمی بن گئی
خدا نگہدار یا علی
خدا نگہبان یا علی
زخم دیکھ کر میرے ابھی سے ہیں نڈھال
ماں کے غم میں ہوگیا ہے انکا غیر حال
بعد میرے بیٹیوں کا رکھنا تم خیال
زینب و کلثوم ہیں ابھی معصوم
راہ شام دور ہے ابھی
خدا نگہدار یا علی
خدا نگہبان یا علی
فاطمہ پہ ہوگئی ستم کی انتہا
آپ سے چھپائی میں نے ہر جفا
غربتوں کا ہے میری گواہ مجتبیٰ
کیسے بتاؤں کیسے سناؤں
فاطمہ کہاں کہاں گری
خدا نگہدار یا علی
خدا نگہبان یا علی
دختر نبی کو قبر میں اتار کر
روئے مرتضی علی ،تکلم اس قدر
ہوگئی تمام قبر آنسوؤں سے تر
اٹھ کے قبر سے جب علی چلے
تھی یہی صدا بتول کی
خدا نگہدار یا علی
خدا نگہبان یا علی
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.