Kaabae dil gira
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Ali Rizvi Sachay
کعبہء دل گرا دیا ہاے
روضہء پاک ڈھا دیا ہاے
جو نشاں صبر کی علامت تھا
اس نشاں کو مٹا دیا ہاے
کعبہء دل۔۔۔
جس کے پہلو پہ در گرایا تھا
اس کا روضہ گرا دیا ہاے
کعبہء دل۔۔۔
وہ جو سرکار ہی کا ٹکڑا تھی
اس کا رتبہ بھلا دیا ہاے
کعبہء دل۔۔۔
جس کے در پر نبی سلامی تھے
اس کے گھر کو جلا دیا ہاے
کعبہء دل۔۔۔
ایک بیٹی کے غم میں بابا کو
قبر میں پھر رلا دیا ہاے
کعبہء دل۔۔۔
جس کی مادر کا گھر جلایا تھا
اس کا خیمہ جلا دیا ہاے
کعبہء دل۔۔۔
جس کا حق اجر تھا رسالت کا
اس کو امت نے کیا دیا ہاے
کعبہء دل۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.