Janabe fatema
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Shadman Raza
کھڑی ہے مسجد نبوی میں ہو کر
بیکس و مضطر جنابِ فاطمہ زہرا
میں زہرا ہوں مجھے پہچانو
یہ کہتی ہے وہ رو رو کر
جنابِ فاطمہ زہرا
رسن بستہ گلوے حیدر صفدر
کبھی دیکھا کبھی دیکھا ہے در جلتا
شکستہ پسلیوں کو تھام کر
کہتی ہے گھٹ گھٹ کر
جنابِ فاطمہ زہرا
کھڑی ہے مسجد۔۔۔
وہ بچے چھوٹے چھوٹے سہم کر
مادر سے لپٹ ہے بہت بیتاب ہوتے ہیں
وہ بچوں کو سنبھالے یا رکھے
مرحم وہ زخموں پر
جنابِ فاطمہ زہرا
کھڑی ہے مسجد۔۔۔
سر دربار آی قدموں پہ
چلتی ہوئی زہرا مگر جب دے چکی خطبہ
سہارا لے کے فضہ کا گیء
بابا کی تربت پر
جنابِ فاطمہ زہرا
کھڑی ہے مسجد۔۔۔
مصایب مجھ پہ جو ٹوٹے دنوں پر
وہ اگر پڑتے تو راتوں میں ڈھل جاتے
مجھے تم پاس بلوا لو
یہی کہتی ہے رو رو کر
جنابِ فاطمہ زہرا
کھڑی ہے مسجد۔۔۔
شکستہ پسلیوں کے زخم میں
وہ درد بڑھتا تھا مگر پوشیدہ ہی رکھا
نمازیں پڑھ رہی تھی رکھ کے
دایاں ہاتھ پہلو پر
جنابِ فاطمہ زہرا
کھڑی ہے مسجد۔۔۔
فلک بھی کہہ رہا تھا یہ اذیت
دینے والوں سے یہ کلمہ پڑھنے والوں سے
جسے جھلتا رہے ہو تم
وہی ہے جزو پیغمبر
جنابِ فاطمہ زہرا
کھڑی ہے مسجد۔۔۔
شب رخصت ہے وقتِ آخری ہے
دم اکھڑتا ہے کہ سب کنبہ بچھڑتا ہے
اٹھا تاریکیء شب میں
جنازہ ہاے یہ کہہ کر
جنابِ فاطمہ زہرا
کھڑی ہے مسجد۔۔۔
ہے بی بی کی عزا کے دن میں ہوں
قلب تپاں ماجد ہو کیسے شادماں ماجد
بس ایک نوحہ ہو لب پر
ہاے زہرا بنت پیغمبر
جنابِ فاطمہ زہرا
کھڑی ہے مسجد۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.