Jalte dar ko
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Shadman Raza
اے خدا مجھکو غم زہرا میں وہ توفیق دے
اس قدر گریہ کروں کہ پسلیاں دکھنے لگے
ہاے زہرا ہاے زہرا
فضہ فضہ مدد کو آؤ
جلتے در کو میرے پہلو سے ہٹاؤ فضہ
بولی زہرا میری امداد کو آؤ فضہ
میری غربت کا کسی کو بھی نہیں اندازہ
آگ امت نے لگائی تو جلا دروازہ
آ کے اس ظلم سے اب مجھکو بچاؤ فضہ
بولی زہرا میری امداد کو آؤ فضہ
جلتے در کو میرے۔۔۔
کیسے مجھ پر یہ مسلماں نے قیامت ڈھای
مجھ پہ ڈھاے وہ ستم ٹوٹی ہے میری پسلی
تم خدارا نہ علی کو یہ بتاؤ فضہ
بولی زہرا میری امداد کو آؤ فضہ
جلتے در کو میرے۔۔۔
زخمی پہلو ہے عصا کا ہے سہارا دیکھو
پھر بھی بچوں سے چھپاتی ہوں میں ان زخموں کو
تم بھی ان سے میرے زخموں کو چھپاؤ فضہ
بولی زہرا میری امداد کو آؤ فضہ
جلتے در کو میرے۔۔۔
رخ باطل پہ پڑا پردہ اٹھانے کے لئے
حق ولایت کا زمانے کو بتانے کے لئے
سر دربار میرا ساتھ نبھاؤ فضہ
بولی زہرا میری امداد کو آؤ فضہ
جلتے در کو میرے۔۔۔
وہ ستم کونسا ہے مجھ پہ جو ڈھایا نہ گیا
میرے بچے کو تو دنیا میں بھی آنے نہ دیےء
فرش ماتم میرے محسن کا بچھاؤ فضہ
بولی زہرا میری امداد کو آؤ فضہ
جلتے در کو میرے۔۔۔
روضہء احمد مختار لرز اٹھے گا
میری روداد مصائب جو سنیں گے بابا
تم بھی بابا کو میرا حال سناؤ فضہ
بولی زہرا میری امداد کو آؤ فضہ
جلتے در کو میرے۔۔۔
ہم بھی دیکھیں گے منور جب امام آییں گے
پھر بقیہ میں وہ نوحہ یہی پڑھوایینگے
جلتے در کو میرے پہلو سے ہٹاؤ فضہ
بولی زہرا میری امداد کو آؤ فضہ
جلتے در کو میرے۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.