Jalta darwaza
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Ali Mohd. Sultanpuri
جلتا دروازہ گرا آی زہرا کی صدا
المدد یا فضہ میرا محسن نہ رہا
ظالموں نے میرے لال کو مار دیا
المدد یا فضہ میرا محسن نہ رہا
اپنی شہزادی کی امداد کو آؤ بی بی
میرے اوپر سے یہ دروازہ ہٹاؤ بی بی
اے میری بہن فضہ امداد کرو آ کر
دروازہ گرایا ہے اعدا نے میرے اوپر
المدد یا فضہ المدد یا فضہ
سانسیں رکتی ہے میری دم لبوں پر ہے میرا
المدد یا فضہ میرا محسن نہ رہا
جلتا دروازہ گرا۔۔۔
زخمی ہاتھوں سے یہ دروازہ سنبھالوں کیسے
کیل در آی ہے سینے میں نکالوں کیسے
اے میری بہن فضہ امداد کرو آ کر
دروازہ گرایا ہے اعدا نے میرے اوپر
المدد یا فضہ المدد یا فضہ
کوی تدبیر کرو درد ہے حد سے سوا
المدد یا فضہ میرا محسن نہ رہا
جلتا دروازہ گرا۔۔۔
درد پہلو مجھے اٹھنے نہیں دیتا بہنا
چھا گیا ہے میری آنکھوں میں اندھیرا بہنا
اے میری بہن فضہ امداد کرو آ کر
دروازہ گرایا ہے اعدا نے میرے اوپر
المدد یا فضہ المدد یا فضہ
پسلیوں کے ٹکڑے دے رہے ہیں ایذا
المدد یا فضہ میرا محسن نہ رہا
جلتا دروازہ گرا۔۔۔
تم نے ہر حال میں کی ہے میری نصرت فضہ
میرے حسنین نہ دیکھے یہ قیامت فضہ
اے میری بہن فضہ امداد کرو آ کر
دروازہ گرایا ہے اعدا نے میرے اوپر
المدد یا فضہ المدد یا فضہ
دم نکل جاے میرے شہزادوں کا
المدد یا فضہ میرا محسن نہ رہا
جلتا دروازہ گرا۔۔۔
بڑھتی جاتی ہے تپش آگ کی آؤ جلدی
میری چادر میں لگی آگ بجھاؤ جلدی
اے میری بہن فضہ امداد کرو آ کر
دروازہ گرایا ہے اعدا نے میرے اوپر
المدد یا فضہ المدد یا فضہ
دیر ہو جائے نہ بڑھ رہا ہے شعلہ
المدد یا فضہ میرا محسن نہ رہا
جلتا دروازہ گرا۔۔۔
بوالحسن کا بھی ابھی ساتھ نبھانا ہے مجھے
اپنے والی کو لعینوں سے بچانا ہے مجھے
اے میری بہن فضہ امداد کرو آ کر
دروازہ گرایا ہے اعدا نے میرے اوپر
المدد یا فضہ المدد یا فضہ
بی بی جلدی دے دو مجھکو لا کر کے عصا
المدد یا فضہ میرا محسن نہ رہا
جلتا دروازہ گرا۔۔۔
میرے دل سے نہ جدا ہوگا یہ محسن کا غم
حشر تک کرتی رہوں گی میں یہ کہہ کر ماتم
اے میری بہن فضہ امداد کرو آ کر
دروازہ گرایا ہے اعدا نے میرے اوپر
المدد یا فضہ المدد یا فضہ
میرے بچے نے قدم دہر میں نہ رکھا
المدد یا فضہ میرا محسن نہ رہا
جلتا دروازہ گرا۔۔۔
روی بے ساختہ سر پیٹ کے فضہ وایض
جب پڑھا فاطمہ زہرا نے یہ نوحہ وایض
اے میری بہن فضہ امداد کرو آ کر
دروازہ گرایا ہے اعدا نے میرے اوپر
المدد یا فضہ المدد یا فضہ
میری آغوش کا حق موت نے چھین لیا
المدد یا فضہ میرا محسن نہ رہا
جلتا دروازہ گرا۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.