Jal raha hai fatema
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Ali Yazdan
یا ام ابیہا یا ام فقیہہ
یا فاطمہ زہرا یا فاطمہ زہرا
اے رسول لیجیے خبر
جل رہا فاطمہ کا گھر
آیےء خدارا لوٹ کر
جل رہا فاطمہ کا گھر
شہر مصطفیٰ دھواں دھواں
رو رہے ہیں عرض اور سماں
دے رہے ہیں رو کے یہ خبر
جل رہا فاطمہ کا گھر
کشتۂ جفا کا تھا یہ بین
سیدہ کو کب ملا ہے چین
محنتوں کا یہ ملا ثمر
جل رہا فاطمہ کا گھر
سیدہ کی ٹوٹی پسلیاں
کھاے ہیں طمانچے سہلیاں
وقت ہے کٹھن کس قدر
جل رہا فاطمہ کا گھر
ہاے بنت مصطفیٰ کا گھر
اور ہے ہجوم اہلِ شر
ظلم ہو رہا ہے بے قدر
جل رہا فاطمہ کا گھر
دختر نبی پہ کیا ستم
کر گیا ہے وہ شقی رقم
روح سیدہ ہے خوں میں تر
جل رہا فاطمہ کا گھر
اللّٰہ اللّٰہ بنت مصطفیٰ
انکے لب پہ ہے یہ مرثیہ
بیٹی آپ کی ہے نوحہ گر
جل رہا فاطمہ کا گھر
بادلوں تمہیں مدد کرو
آگ پر تو پانی ڈال دو
دیکھ لو زمیں پہ اک نظر
جل رہا فاطمہ کا گھر
زخم پہ تو زخم آ چکے
ہاے وہ صداییں دے کسے
جل چکا ہے سیدہ کا گھر
جل رہا فاطمہ کا گھر
بابا جاں خبر تو لیجیےء
فاطمہ کی سمت دیکھیےء
آپ کیا گےء ہیں چھوڑ کر
جل رہا فاطمہ کا گھر
بعد آپ کے یہ کیا ہوا
پل میں یہ جہاں بدل گیا
دیکھیےء خدارا اے پدر
جل رہا فاطمہ کا گھر
دایم حزیں وہ غمزدہ
یزدان پڑھ رہا ہے مرثیہ
آفتاب نکلا ننگے سر
جل رہا فاطمہ کا گھر
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.