Jaane kaise thay
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Ali Yazdan
پہچانو مسلمانوں میں فاطمہ زہرا ہوں
جانے کیسے تھے مسلمان گھر جلانے آ گےء
باپ کے جاتے ہی بیٹی کو ستانے آ گےء
قبر پہ بابا کے دی یہ رو کے بیٹی نے صدا
کس طرح بدلے مسلمان دیکھےء عقدہ کشا
آپ کے جاتے ہی مجھ پہ ظلم ڈھانے آ گےء
جانے کیسے تھے مسلمان۔۔۔
کس قدر جلدی تھی ان کو آپ کی رخصت کے ساتھ
اہلِ باطل ایک جا ہو کر یہاں شدت کے ساتھ
جلتا دروازہ میرے اور گرانے آ گےء
جانے کیسے تھے مسلمان۔۔۔
دیکھا ان آنکھوں نے کیا کیا الامان و الحفیظ
اس قدر بدلہ زمانہ الامان و الحفیظ
حیدر کرار کو قیدی بنانے آ گےء
جانے کیسے تھے مسلمان۔۔۔
آپ کی بیٹی اور ظلم کی شدت کہاں
احتمام فاطمہ زہرا کے بدلے بابا جاں
آپ کی بیٹی کا ہاے دل دکھانے آ گےء
جانے کیسے تھے مسلمان۔۔۔
آپ کو دیتی رہی آواز یہ خستہ جگر
یا نبی اللّٰہ لیجیےء آ کے دکھیا کی خبر
فاطمہ کو کلمہ گو درہ لگانے آ گےء
جانے کیسے تھے مسلمان۔۔۔
کس قدر دشوار ہوتا ہے بچھڑنا باپ کا
حق تو یہ تھا غمزدہ کو دیتے پرسہ باپ کا
پرسہ دینے کے بجاۓ خوں رلانے آ گےء
جانے کیسے تھے مسلمان۔۔۔
عالم اسلام کا دستور احساں ہے یہی
اس کے گھر چولھا نہ روشن ہو جہاں گزرے کوئی
ہم تھے گھر میں اور ستمگر گھر جلانے آ گےء
جانے کیسے تھے مسلمان۔۔۔
دایم و یزداں تھا اک غم خوار کا یہ مرثیہ
بابا جاں کیا آپ روٹھے لٹ گیا میرا جہاں
بانیء مشکل میری مشکل بڑھانے آ گےء
جانے کیسے تھے مسلمان۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.